Vinkmag ad

بفیلو چکن ونگز

پکانے کا وقت: 15منٹ
تیاری کا وقت:20منٹ
کیلوری:50
سرونگ: 5

اجزاء:
میدہ 1/2 کپ
پیپریکا 1/2چائے کا چمچ
لال مرچ پائوڈر 1/2چائے کا چمچ
نمک 1/2چائے کا چمچ
چکن ونگز 10عدد
آئل حسب ضرورت (ڈیپ فرائنگـ کے لئے)
مکھن 1/2کپ
ہاٹ ساس 1/2کپ
کالی مرچ 1چٹکی
گارلک پائوڈر یا لہسن کے جوئے 1چٹکی یا 3جوئے (چاپ کئے ہوئے)
ترکیب:
1۔ایک چھوٹا پیا لہ لیں اس میں میدہ، پیپریکا، سرخ مرچ پائوڈر اورنمک مکس کر لیں۔
2۔ایک ڈش میں چکن ونگز رکھیں اور میدے کا یہ مکسچر ان کے اوپر اس طرح چھڑکیں کہ تمام ونگز پر یہ مناسب مقدار میـںلگ جائے۔ اس ڈش کو ڈھانپ کر 60سے 90منٹ کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔
3۔کڑاہی میں آئل گرم کریں۔ آئل کی مقدار اتنی رکھیںکہ ونگز اس میں ڈوب جائیں۔ اب ونگز کو 10سے 15منٹ کے لئے ڈیپ فرائی کر لیں۔
4۔چھوٹے ساس پین میں مکھن، ہاٹ ساس، کالی مرچ اور لہسن پائوڈر ہلکی آنچ پر گرم کریں۔ جب مکھن پگھل جائے اور تمام اجزاء اچھی طرح مکس ہوجائیں تو پین کو آنچ سے ہٹالیں۔
5۔سرونگ ڈش میںونگز کے اوپر ہاٹ ساس کا مکسچر ڈال کر پیش کریں۔

غذائیت پہچانیے:
یہ ڈش اپنی لذت اورغذائیت کے باعث بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے یکساںطور پر مفید ہے۔ اس میں پروٹین کی مناسب مقدار موجود ہے۔ وہ لوگ بھی اس کا استعمال کر سکتے ہیں جو جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔اگر ان ونگز کو کم آئل کی سٹیم دی جائے تو اس کی کیلوریز مزید کم ہو سکتی ہیں۔ اس میں لہسن کے اضافے سے اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار بڑھ گئی ہے جو صحت کے لئے بہت اچھا ہے۔
زینب بی بی، ماہر غذائیات ،اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

جذام کے مریض‘توہین سے توقیرتک

Read Next

مزیدار ڈونٹس Donuts

Leave a Reply

Most Popular