Vinkmag ad

بہرا پن

بہرا پن

ہمارا کا ن تین حصوں پرمشتمل ہوتا ہے اوران میں سے کسی ایک میں خرابی ہونے سے سماعت متاثر ہوسکتی ہے۔ بیرونی حصے میں میل، پھپھوندی ، انفیکشن ، ریشہ اوررسولی سماعت کم ہونے کی وجہ بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ادویات، چوٹ، شوراوربڑھاپا بھی اس کا سبب بنتے۔ بعض انفیکشن خاص طورپرخسرہ، کن پیڑے‘ گردن توڑ بخاراوربعض موروثی بیماریاں بھی اس کی وجہ ہوتی ہیں۔

بہرا پن ان بچوں میں زیادہ عام ہے جو الرجی کے شکارہوں یا ان کا گلا بار بارخراب ہوتا ہو۔ ناک اورحلق کے پچھلے غدود اورتالو میں سوراخ  والے بچے اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ کم عمری میں ہونے والا بہرہ پن عموماً خسرے اورکن پیڑوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ خسرہ عموماً دونوں کانوں جبکہ کن پیڑے ایک کان کو متاثرکرتے ہیں۔ موروثی بیماریوں سے ہونے والا بہرہ پن عموماً کم عمری میں ہی ظاہرہوجاتا ہے جبکہ کچھ لوگوں میں یہ بلوغت کے ساتھ نمودارہوتا ہے۔ بہرے پن کی بڑی وجہ عمر کا بڑھنا ہے۔

شور سے بچیں

بہرے پن کی ایک اہم وجہ شور ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ شور والی جگہوں پر رہنے یا مسلسل تیز آواز یںسننے سے اندرونی کان کے خلیوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ زیادہ ٹریفک والے علاقے میں کام کرنے والے لوگ‘ دکاندار‘ مزدور‘ ریلوے سٹیشن کے قریب رہنے والے افراد‘ ٹریفک ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار، بھاری مشنری یا زیادہ شوروالی گاڑیوں، ریلوے انجن اوررکشے کے ڈرائیورحضرات، ٹیکسٹائل ملزاورپرنٹنگ پریس میں کام کرنے والا عملہ اس کے زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ شور جتنا زیادہ ہوگا ‘بہرا پن اتنا جلدی اورزیادہ ہوگا۔

شور کے برے اثرات سے بچنے کا سب سے اچھا طریقہ شورکو پیدا ہونے سے روکنا ہے۔ اس کے لیے مشینری کی با قاعدہ دیکھ بھال کی جانی چاہیے اور جہاں تک ممکن ہوکم شوروالے آلات ، مشینری یا گاڑیاں استعمال کی جانی چاہئیں۔ اگرفیکٹریوں وغیرہ میں شور کو کم نہ کیا جا سکے تو وہاں کام کرنے والوں کے اوقات کاراس طرح سے بنائے جانے چاہئیں کہ انہیں زیادہ دیرتک وہاں نہ رہنا پڑے۔ اگر کسی وجہ سے شور والی جگہوں پر زیادہ دیر تک رہنا مجبوری ہو تو کانوں پرکن پوش یا اس طرح کی کوئی دوسری چیز پہن لیں تاکہ انہیں نقصان سے بچایا جا سکے۔

Deafness, causes of deafness, prevent noise and disease

Vinkmag ad

Read Previous

فالسے کی چٹنی

Read Next

چوہوں کے حیران کن اوصاف

Leave a Reply

Most Popular