Vinkmag ad

فالسے کی چٹنی

فالسے کی چٹنی

اجزاء

فالسہ 1/2 کلو

چینی 1 کپ

نمک حسب ذائقہ

لال مرچ حسب ذائقہ

پانی حسبِ ضرورت

ترکیب

٭ایک برتن میں اتنا پانی ڈالیں کہ اس میں فالسہ ڈوب جائے۔ اب ہلکی آنچ پررکھ کرپکائیں۔

٭جب فالسہ اچھی طرح گل جائے تولکڑی کے چمچ سے گھوٹ لیں۔

٭نمک، لال مرچ اورچینی شامل کرکے پکائیں۔

٭گاڑھا ہونے پراتار لیں۔ فالسے کی مزیدارچٹنی تیار ہے۔

غذائیت پہچانئے

اسلام آباد کی ماہرغذائیات زینب بی بی کہتی ہیں

اس چٹنی کا بنیادی جزو فالسہ ہے جووٹامن سی، میگنیشیم، پوٹاشیم اوراینٹی آکسیڈینٹس کا ذخیرہ ہے۔ یہ تمام اجزاء خون کی صفائی کے ساتھ ساتھ جسم کو مختلف طرح کے انفیکشنزاوربیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اس مزیدارچٹنی کو مختلف طرح کے سنیکس اورکھانوں کے ساتھ سائیڈ ڈش کے طورپر پیش کیا جاسکتا ہے۔

falsa chutney recipe, chutney ingredients, falsa nutritional value

Vinkmag ad

Read Previous

گرمیوں میں آنکھوں کی کیئر

Read Next

بہرا پن

Leave a Reply

Most Popular