Vinkmag ad

چوہوں کے حیران کن اوصاف

چوہوں کے حیران کن اوصاف

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق بائیومیڈیکل ریسرچ کے لئے تجربات میں سے 95 فی صد میں چوہوں کو ہی بطورلیبارٹری جانور استعمال کیا جاتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ اصل میں یہ انتہائی ذہین ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی یادداشت بھی رکھتے ہیں۔ یہ ایک مرتبہ کسی جگہ سے گزرجائیں تو اس راستے کو بھولتے نہیں۔ ان سے متعلق کچھ اوردلچسپ حقائق یہ ہیں

٭عمومی تاثر یہ ہے کہ چوہے بہت گندے ہوتے ہیں جبکہ وہ دن کا قابل ذکرحصہ اپنی صفائی ستھرائی میں گزاردیتے ہیں۔ بلیوں کو نفاست پسند کہا جاتا ہے لیکن اس میں یہ ان سے بھی آگے ہیں۔

٭خلاء میں بھیجے جانے والے جانوروں کی فہرست میں چوہے بھی شامل ہیں۔انہیں پہلی مرتبہ 1950 میں بھیجا گیا تھا۔

٭چوہوں کی سونگھنے کی حس کافی تیزہوتی ہے۔ اس لئے ان کی کچھ اقسام کو بارودی سرنگوں اورٹی بی کی تشخیص کے لئے تربیت دی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں 2020 میں میگاوا نامی افریقی چوہے کوبرطانیہ میں بیمارجانوروں کی دیکھ بھال کے ایک ہسپتال کی جانب سے کمبوڈیا میں 39 بارودی سرنگیں اور28 دیگرخطرناک اشیاء کی کھوج لگانے پرگولڈ میڈل بھی دیا گیا۔

٭کمزور نظرکے حامل ان جانوروں میں رنگوں کا نابینا پن پایا جاتا ہے۔ یہ سرخ رنگ کی پہچان نہیں کرپاتے تاہم نیلے اورسبزرنگ کے کچھ شیڈز دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

٭ان کی تقریباً 60 اقسام ہیں جن میں سائزکی بنا پرفرق کیا جاسکتا ہے۔ چوہوں میں سب سے چھوٹے پانچ انچ جبکہ سب سے بڑے تقریباً 20 انچ تک کی لمبائی رکھتے ہیں۔

٭یہ جانورہوا میں دو فٹ اونچائی تک جبکہ دائیں سے بائیں چارفٹ دورچھلانگ لگا سکتے ہیں۔

٭چوہوں میں جسمانی درجہ حرارت کو برقراررکھنے کے لئے انسانوں کی طرح پسینہ خارج نہیں ہوتا بلکہ یہ عمل ان کی دم میں موجودخون کی نالیوں کے سکڑنے اورپھیلنے سے ہوتاہے۔ یہ اپنی دم کو توازن برقرار رکھنے اوردوسرے ساتھیوں سے رابطہ کرنے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔

٭ان کے چہرے پر تقریباً 70 بال ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ اردگرد موجود اشیاء کا پتا لگاتے ہیں۔

٭چوہے 50 فٹ کی بلندی سے گرنے کے بعد بھی بڑی چوٹ سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

٭ انہیں پکڑنا مشکل ہوتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بہت احتیاط سے چلتے ہیں۔ اگران کے ماحول میں کوئی تبدیلی کر دی جائے مثلاً انہیں پکڑنے کے لئے جال بچھایا جائے تووہ فوراً اس میں نہیں آتے۔ اسی طرح یہ کھانے کی چیزوں کو بھی پہلے تھوڑا تھوڑا چکھتے ہیں۔ پھراگر محسوس ہو کہ وہ چیز ہضم کر پائیں گے تو ہی اسے اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں۔

٭چونکہ چوہوں کے سامنے والے دانت زندگی بھربڑھتے رہتے ہیں لہٰذایہ انہیں غیرمعمولی طورپر بڑھنے سے روکنے کے لئے انہی سے مختلف چیزیں چباتے، کاٹتے اوردانتوں کو آپس میں رگڑتے ہیں۔

٭ان کے دانتوں پرموجود بیرونی تہہ سٹیل جتنی مضبوط ہوتی ہے۔

٭انسانوں کی طرح یہ بھی اپنے بیماراورزخمی ساتھیوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں ۔

Interesting facts about rats, Magawa rat, experimental rats, space

Vinkmag ad

Read Previous

بہرا پن

Read Next

مٹی کھانے کی عادت

Leave a Reply

Most Popular