Vinkmag ad

بچوں میں سانس کے مسائل

بچوں میں سانس کے مسائل

٭بچوں میں سانس کے مسائل آج کل اتنےعام کیوں ہیں؟ کیا اس کا کوئی حل ہے؟
٭٭سانس کی نالی میں انفیکشن اور اس سے متعلق عام مسائل میں فرق ہے۔ اگر ایک بچہ رات کے وقت خشک کھانسی کرتا ہے لیکن اسے بخار نہیں تو یہ انفیکشن نہیں ہے۔ اس لیے ہر مریض کو دوا درکار نہیں ہوتی ۔ سانس کے مسائل آلودگی کی وجہ سے بھی پیش آتے ہیں۔اس کے اسباب آپ کے اردگرد ہوتے تعمیراتی کام، گردوغبار یا پولن گرین ہو سکتے ہیں۔ یہاں تک کے بعض پالتو جانور اور قالین بھی اس عمل کو متحرک کرتے ہیں۔مسئلہ یہ ہے کہ ان ماحولیاتی عناصر پر زیادہ قابو نہیں پایاجا سکتا۔ اس کی ایک اور وجہ مختلف مشروبات اور کیچپ کا زیادہ استعمال بھی ہے جن میں موجود مصنوعی ذائقے اور انہیں محفوظ بنانے کے لئے استعمال ہونے والے اجزاء گلے اور سانس کے مسائل کا سبب بنتے ہیں۔

 

ڈاکٹر مبینہ اگبوٹ والا

ماہر امراض اطفال یعنی پیڈیاٹریشن

سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد کراچی

Vinkmag ad

Read Previous

بادام سے بنی ذائقہ دار اشیاء

Read Next

لال بیگوں سے چھٹکارا

Leave a Reply

Most Popular