Vinkmag ad

لال بیگوں سے چھٹکارا

 

لال بیگوں سے چھٹکارا


باورچی خانے کی صفائی اچھی طرح سے کیجئے۔ اسے فینائل سے دھوئیے اور سوتے وقت خشک جگہ پرکیڑے مار پائوڈر چھڑک کر دروازہ بند کردیجئے‘ صبح آپ کو بے شمارلال بیگ مردہ نظر آئیں گے۔


دوتین دن اس پر عمل کے بعد آپ ایک کپ میدہ‘ایک کپ خشک دودھ‘ پسی ہوئی چینی اور بورک پائوڈر لیں ۔ چاروں چیزیں ایک ہی کپ سے باری باری ماپ کرآپس میں ملالیں۔اس میں تھوڑا سا پانی ملاکر بیر کے برابرچھوٹی چھوٹی گولیاں بنائیں۔

 انہیں مختلف جگہوں پر رکھ دیں‘چند روز میں لال بیگ غائب ہوجائیں گے۔ ہر تیسرے مہینے نئی گولیاں بنا کررکھیے۔

ان گولیوں کو آپ فریج میں بھی رکھ سکتی ہیں‘ اس لئے کہ چھوٹے چھوٹے لال بیگ بعض اوقات فریج میں بھی گھس جاتے ہیں۔

tips-to-get-rid-of-cockroaches, homemade remedy, tablets

Vinkmag ad

Read Previous

بچوں میں سانس کے مسائل

Read Next

کٹی پھٹی بدنما ایڑیاں

Leave a Reply

Most Popular