Vinkmag ad

بادام سے بنی ذائقہ دار اشیاء

بادام سے بنی ذائقہ دار اشیاء


٭بادام کے لڈو بڑے مزے کے بنتے ہیں۔ گھی میں سوجی بھون کر اس میں پسے ہوئے بادام‘پستہ‘ اخروٹ‘چہارمغز اور چینی ملا کر لڈو بنا لیں۔ سردیوں میں یہ لڈو کھانے سے جسم میں طاقت آتی ہے۔
٭بادام کی برفی بہت لذیذ ہوتی ہے۔ یہ برفی بنانے کے لئے دودھ میں بادام ڈال کر خوب پکایا جاتا ہے اور بعد میں جما کر برفی کے ٹکڑوں کی طرح کاٹ لیا جاتا ہے ۔
٭بادام کا دہی بڑا لذیذ ہوتا ہے۔ بادام پیس کراس میں دودھ ملا کر اورپھرجوش دے کر دہی جمایا جاتاہے ۔ یہ دہی دماغی قوت کے لئے بہت مفید ہے۔


٭بادام کی میٹھی ٹکیاں بنتی ہیں۔ ٹکیاں بنانے کے لئے میدے اور سوجی میں پسے ہوئے باداموں میں چھوٹی الائچی پیس کر ملائی جاتی ہے۔ پھر اصلی گھی ڈال کر دودھ سے آٹا گوندھا جاتا ہے اورچھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا کرانہیں تلا جاتا ہے ۔


٭باداموں کا کیک‘خستہ نمکو‘ٹکیاں‘ سبھی طاقت بخش ہیں۔ بچوں کو بیکری کی بنی چیزیں ا ور چپس کھلانے کی بجائے انہیں بادام کھلائیں۔ اس طرح وہ اپنا سبق بہتر طریقے سے یادکرسکیں گے اور ان کی صحت بھی بہتر ہوگی۔


Almonds, barfi, ladoo, Sweets ,children favorite homemade almond sweets

Vinkmag ad

Read Previous

گھریلوٹوٹکے پیٹ کا درد

Read Next

بچوں میں سانس کے مسائل

Leave a Reply

Most Popular