پیٹ کی چربی گھٹانے والی اشیاء
ان غذاوں کے استعمال سے پیٹ کی چربی سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے
سرخ مرچ
سرخ مرچ میں پایا جانے والا کپیسیسن کمپائونڈ جسم کی غذا کو انرجی میں بدلنے کی استعداد بڑھاتا ہے۔اس کی وجہ سے جسم کی چربی گلانے میں مدد مل سکتی ہے۔
مگر ناشپاتی
مگر ناشپاتی میں یک سیر شدہ یعنی مونو سیچوریٹڈ چکنائیوں کی ایک خاص مقدار شامل ہوتی ہے۔ یہ خون میں شکر کے اتار چڑھاؤ کے عمل کوموزوں بناتی ہے۔ اس طرح پیٹ پر اضافی چربی جمع نہیں ہو پاتی ۔
سالمن
مچھلی پروٹین اور اومیگا فیٹی ایسڈز حاصل کرنے کا آسان ذریعہ ہے۔ سالمن میں اومیگا فیٹی ایسڈز بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ان میں پھلائو کو ختم کرنے کی خصوصیت پائی جاتی ہے ۔ سوزش بھی وزن میں اضافہ کرنے والا ایک عامل ہے ۔
وائٹ ٹی
وائٹ ٹی انہی چائے کی پتیوں سے بنائی جاتی ہے جن سے عام چائے یا قہوہ بنتا ہے ۔ فرق صرف یہ ہے کہ ان پتیوں کونکلتے ہی توڑ لیا جاتا ہے اور سب سے کم پروسیسنگ سے گزارا جاتا ہے۔ تاکہ اینٹی آکسیڈنٹ کو برقرار رکھا جاسکے۔ وائٹ ٹی نہ صرف چکنائی کو تحلیل کرتی ہے بلکہ چکنائی بننے کے عمل کو بھی روکتی ہے۔
دہی
دہی کا استعمال مفید بیکٹیریا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ آنتوں کی صحت برقرار رکھنے‘ اُپھارے کو کم کرنے اور انسولین کی سطح کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔
انڈا
انڈا کسی بھی شکل میں ہو‘ کولین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ ان جینز کو کام کرنے سے روکتا ہے جو پیٹ پر چربی بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔
ناریل کا تیل
ناریل کا تیل چربی کی صورت میں جمع ہونے کی بجائے انرجی کی شکل میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ناریل کے تیل میں ایسے مخصوص اجزاء پائے جاتے ہیں جو پیٹ سے چربی گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔
کافی
کافی میں موجود کیفین میٹابولزم تیز کرتی ہے۔ اگر مناسب ڈائٹ اور باقاعدہ ورزش جاری رکھی جائے تو یہ جسم سے چربی گھٹانے میں بھی مدد دیتی ہے۔
نوٹ
اس بات میں دوآراء نہیں کہ قدرتی غذائیں اپنے اندر بیش بہا خصوصیات رکھتی ہیں۔ لیکن کوئی بھی غذا یا دوا آنکھ جھپکتے ہی وزن گھٹانے کا معجزہ دکھانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ ان سے فائدہ اٹھانے کے لئے مستقل مزاجی اور باقاعدگی نہایت ضروری ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ مخصوص غذائوں کی مدد سے ایک دفعہ تو موٹاپا کم کر لیتے ہیں لیکن کچھ عرصے بعد وہ دوبارہ لوٹ آتا ہے ۔ اسے مستقلاً ایک حد میں رکھنے کے لئے متوازن غذا اور باقاعدہ ورزش کو معمول بنائیں۔
Belly Fat , Burn fat , Diet for burning belly fat , Balance diet , exercise , weight loss , salmon for weight loss , Avocado for weight loss