Vinkmag ad

آپ کا ناشتا کتنا ہلکا‘ کتنا بھاری

پراٹھا:اگر خالص گندم(چوکرملا آٹا) کے آٹے سے تیار کردہ پراٹھے کو ایک کھانے کے چمچ تیل سے تیار کیا جائے تو اس میں350تقریباًکیلوریز ہوتی ہیں۔دیسی گھی‘مکھن‘یا سبزی وغیرہ شامل کرنے سے کیلوریز کی تعداد تقریباً دگنی ہو جائے گی۔

٭نان: روغنی نان میں تقریباً 327کیلوریز ہوتی ہیں۔درمیانے سائز کے کلچے میں تقریباً 206اورتندوری نان (100گرام ) میں تقریباً245کیلوریز ہوتی ہیں۔

٭ڈبل روٹی سلائس: ریفائنڈ آٹے سے تیارہ کردہ ڈبل روٹی کے ایک سلائس میں تقریباً ً58.88کیلوریز ‘جبکہ جام لگے سلائس میں150تقریباًکیلوریز موجود ہوتی ہیں۔

٭سادہ روٹی: سادہ روٹی میںتقریباً112کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

٭فرائی انڈا: ایک کھانے کے چمچ تیل میں تیار کردہ فرائی انڈے میں تقریباً105کیلوریز ہوتی ہیں۔
٭آملیٹ: ایک بڑے انڈے سے تیارکردہ آملیٹ( جس میں کوئی دوسری چیز مثلاً پنیر اور پیاز وغیرہ استعمال نہ کیا گیا ہو‘)میںتقریباً94کیلوریز ہوتی ہیں۔

٭ابلا انڈا: ابلے انڈے میں تقریباً 77کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

٭انڈے اور پنیر کے سینڈوچ: ایک سینڈوچ میں تقریباً340کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔

٭چائے:بھینس کے دودھ سے بنی ایک کپ چائے(جس میں ایک چمچ چینی ڈالی گئی ہو) میں95کیلوریز موجود ہوں گی۔کیلوریز کی مقدار چائے میں ڈالی جانے والی اشیاء(مثلاً بالائی‘ دودھ کی قسم‘ گڑ وغیرہ ) پر منحصر ہے۔

٭کافی:دودھ اور چینی سے بھرپور کافی میں تقریباً50سے79کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔

٭نہاری: کراچی سٹائل کی نہاری کی ایک پلیٹ میں413کیلوریز موجود ہوں گی۔تیل زیادہ ہو تو اس میں چکنائی کی مقدار بھی بڑھ جائے گی۔

٭سری پائے:ایک پلیٹ سری پائے میں تقریباً350کیلوریز موجود ہوں گی۔

٭چھولے مصالحہ(چنے):تیل کا استعمال اگر کم کیا گیا ہوتو اس ڈش کی ایک پلیٹ میں تقریباً243کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

٭حلوہ پوری: گھر پر تیار کردہ سوجی کے حلوے اور ا یک پوری میں575کیلوریز موجود
ہوتی ہیں۔

٭دلیہ:دودھ سے تیار کردہ دلیے کے ایک پیالے میں85کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

٭پین کیک:اگر38گرام کا پین کیک ہو تو اس میں تقریباً86کیلوریز ملیں گی۔
٭رس(rusk):اگرچہ یہ رس کی قسم پر منحصر ہے مگر ایک ٹی رس میں تقریباً80 سے100کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔
نوٹ: ایک شخص کو دن میں کتنی کیلوریز درکار ہوتی ہیں‘ اس کا انحصار اس کے متحرک یا غیر متحرک طرز زندگی پر ہے۔ اگر آپ متحرک زندگی گزار رہے ہیں تو آپ کو زیادہ کیلوریز درکار ہوں گی جبکہ کم متحرک شخص کے لئے کیلوریز بھی کم چاہئیں ہوں گی۔ اپنی مطلوبہ کیلوریز کے لئے آپ کسی ماہر غذائیات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایک عام شخص (مرد) کو دن بھر میں اوسطاً 2000سے 2500کیلوریز‘جبکہ ایک عام خاتون کو1500سے2000کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔کیلوریز کی یہ ضرورت آپ کے وزن اور عمر پر بھی منحصر ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بھاٹی گیٹ

Read Next

بی ایل ایس گھبرائیں نہیں‘ مدد کریں

Most Popular