Vinkmag ad

بوربن چکن Bourbon Chicken

تیاری کا وقت:15منٹ
پکانے کا وقت:20منٹ
سرونگ:20
کیلوریز:113

اجزاء:
چکن بریسٹ پیس (چھوٹے ٹکڑے) 1کلو
آئل 1سے2کھانے کے چمچ
لہسن (پسا ہوا) 1 عدد
ادرک 1/4چائے کا چمچ
دڑا مرچ 3/4چائے کا چمچ
سیب کا رس 1/4کپ
شکر 1/3کپ
کیچپ 2کھانے کے چمچ
سرکہ 1کھانے کا چمچ
پانی 1/2کپ
سویا ساس 1/3کپ

ترکیب:
1۔ایک بڑے پین میں آئل گرم کریں۔
2۔اس میں چکن شامل کریں اور سنہری ہونے تک پکائیں۔
3۔ اب چکن کو نکال کرباقی اجزاء شامل کریں اور دھیمی آنچ پر یکجا ہونے تک پکائیں۔
4۔ چکن دوبارہ ڈال دیں اور ابال آنے تک پکائیں ۔
5۔ پھرآنچ دھیمی کر کے مزید 20منٹ تک پکائیں ‘مزیدادر چکن تیار ہے ۔

غذائیت پہچانیں:
یہ ڈش صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ اس میں پروٹین، آئرن، وٹامن اے اور سی، مینگانیز، فاسفورس، نیاسن،سیلینیم،وٹامن بی 6اور پوٹاشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ سیب کا رس صحت کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ اس میں کولیسٹرول اور سیر شدہ چکنائی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔سویاساس میں سوڈیم کافی زیادہ پایا جاتا ہے اس لئے ہائپر ٹینشن کے مریض یا تو اس سے پرہیز کریں یا بہت کم مقدار میں استعمال کریں۔
مریم سعید‘ماہر غذائیات ‘لاہور

Vinkmag ad

Read Previous

منگو لین بیف Mongolian Beef

Read Next

مردانہ کمزوری : بات کرناشجرممنوعہ کیوں

Leave a Reply

Most Popular