Vinkmag ad

منگو لین بیف Mongolian Beef

تیاری کا وقت:10منٹ
پکانے کا وقت:5منٹ
سرونگ:2
کیلوریز:401

اجزاء:
آئل 2کھانے کے چمچ
بیف(پٹھ کا گوشت‘سلائس ) 227گرام
لہسن(پسا ہوا) 2جوئے
ادرک(باریک سلائس) 1انچ کا ٹکڑا
ہری پیاز(2انچ سٹرپ میں کٹی ہوئی) 2عدد
میرینیشن کے لئے :
کارن سٹارچ 1چائے کا چمچ
سویا ساس 1چائے کا چمچ
پانی 1کھانے کا چمچ
ساس کے لئے:
اویسٹر ساس 2چائے کے چمچ
سویاساس 2کھانے کے چمچ
سفید مرچ(پاؤڈر) 3چٹکی
تل کا تیل 1/4چائے کا چمچ
چینی 1کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔بیف کے ٹکڑوں کو میرینیشن کے مصالحوں سے میرینیٹ کر کے 30منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
2۔ایک پین میں1کھانے کا چمچ تیل گرم کریں اور بیف کے سلائسز کو تھوڑی دیر پکا کر نکال لیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
3۔بقایا 1کھانے کے چمچ تیل میں ادرک اور لہسن ڈالیں اور خوشبو آنے تک پکائیں۔
4۔اب اس میں بیف ڈالیں۔ اس کے بعد ساس کے تمام اجزاء شامل کریں اورگوشت کے گلنے تک سٹر فرائی کر لیں۔
5۔ اب ہری پیاز شامل کر کے تھوڑا سا ہلائیں اور گرما گرم پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے:
یہ ڈش پروٹین،فاسفورس،زنک،نیاسن،سیلینیم،میگنیشیم،کاپر،آئرن،مینگانیز،وٹامن بی6 اوروٹامن بی 12سے بھرپور ہے البتہ ہائی کولیسٹرول کے مریض اس سے پرہیز کریں۔اس کے علاوہ اس میںبڑا گوشت شامل ہونے کی وجہ سے یہ ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کو تجویز نہیں کی جاسکتی۔
مریم سعید‘ماہر غذائیات ‘لاہور

Vinkmag ad

Read Previous

بڑی آنت کا سرطان

Read Next

بوربن چکن Bourbon Chicken

Leave a Reply

Most Popular