Vinkmag ad

بخار سے متعلق سات مفروضے

بخار سے متعلق سات مفروضے

بخار سے متعلق عام  مفروضات اور ان کی حقیقت کیا ہے، آئیے جانتے ہیں

 بچوں میں گرم جسم بخار کی علامت ہے۔

دراصل بچوں کو اپنا جسم کئی وجوہات کی بناپرگرم محسوس ہو سکتا ہے۔ پر مشقت کھیل، بہت زیادہ رونا، گرم بسترسے باہرآنا یا گرم موسم میں باہر نکلنا اس کی کچھ مثالیں ہیں۔اس کے باوجود بخار کی شکایت کرنے والے 80 فی صد بچوں کو بخارہوتا ہے تاہم اس کی صحیح تصدیق یا تردید تھرما میٹر ہی کرسکتا ہے۔

ایک سوچار ڈگری کا بخار بہت خطرناک ہے اس سے دماغ کونقصان پہنچ سکتا ہے۔

انفیکشن کی وجہ سے بخار دماغ کونقصان نہیں پہنچاتے۔ صرف108ڈگری کے بخارسے ایسا ہو سکتا ہے اورایسی صورت شاذونادر ہی پیش آتی ہے ۔اگرخدانخواستہ کوئی بچہ شدید گرم موسم میں کار میں بند ہو جائے تو ممکن ہے کہ ایسا ہو جائے۔

بخار کی وجہ سے کسی بھی فرد کو دورے پڑ سکتے ہیں۔

ایسا صرف چار فی صد بچوں میں ہوتا ہے۔

ہربخارمیں دوا دینا ضروری ہے۔

بخار کی دوا صرف اس صورت میں دینی چاہئے جب وہ بے آرامی کا سبب بن رہا ہو۔ اکثر بخار جب تک 102 یا 103سے اوپر نہ جائیں، تب تک بے آرامی کا سبب نہیں بنتے۔

اگردوا نہ دی گئی تو بخار بڑھتا ہی جائے گا۔

حقیقت: انفیکشن کی وجہ سے بخار عموماً 103 یا104 سے زیادہ نہیں جاتا اور105 یا 106 تک توبہت ہی کم پہنچتا ہے۔

اگربخارایک دفعہ کم ہو گیا تو پھراسے کم ہی رہنا چاہئے۔

اگربخاروائرس کی وجہ سے ہو تو وہ چند دن تک رہتا ہے۔ اگردوا دی جائے تو بخارکم ہوجاتا ہے لیکن دو کا اثر کم ہونے پر بخار واپس آجاتاہے۔ جب جسم وائرس پرغلبہ پا لے تو بخار ختم ہو جاتا ہے۔

تیز بخارخطرناک مرض کی علامت ہے۔

وجہ خطرناک ہو بھی سکتی ہے اورنہیں بھی۔

myths related to fever, high fever is a symptom dangerous disease, medicine in fever

Vinkmag ad

Read Previous

 ناک کی ہڈی کا ٹیڑھ پن

Read Next

میک اَپ نہیں کر سکتی

Leave a Reply

Most Popular