Vinkmag ad

صحت مند اور چمک دار بالوں کا راز

چقندر کے فوائد:
چقندر وٹامن بی اور سی،فاسفورس اور آئرن سے بھرپور ہے۔ یہ بالوں کی نشو ونما اور اینٹی ڈینڈرف کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔اس کے علاوہ بالوں میں موجودجوﺅں سے نجات دلانے میں بھی بہترین ہے۔
٭ ایک چقندر لیں اور اسے اچھی طرح دھو کر چھلکوں سمیت ابال لیں ۔ایک گھنٹے کے بعد اس پانی سے بال دھوئیں۔ہفتہ میں دو بار اس پانی کے استعمال سے بالوں کی خشکی جاتی رہے گی۔
٭ایک چقندر کو دھو کر اورچھلکا اتار کر چھوٹے ٹکروں میں کاٹ لیں۔ان ٹکروں کو سرسوں کے تیل میں اتناپکائیں کہ وہ جل سے جائیں۔اس کے بعد تیل کو ٹھنڈا کر کے چھان لیں۔اس تیل سے سر میں مالش کرنے سے بال چمکدار،مضبوط اور خشکی سے پاک ہوجائیں گے۔
گنجے پن کے لئے:
اخروٹ، آملہ ‘برگ بکائن ‘ تخمِ خراف(celery seeds)، چقندر اور سنبل الطیب میں سے ہر ایک کی 12گرام مقدارکے ساتھ 25گرام منقٰی کو اچھی طرح پیس لیں۔اب اسے پانی میں ڈال کر ابال لیں۔تقریباً دوگھنٹوں کے بعد یاٹھنڈا ہونے پر اس آمیزے سے سر کی مالش کرلیں۔بہت سی صورتوں میں ا س کے استعمال سے گنجے پن سے نجات مل جاتی ہے۔
بال گھنے کرنے کے لئے:
٭ خشک پسا ہوا آملہ اورتوت سیاہ کے پتے ہم وزن لے کر ابال لیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد اس آمیزے سے ہفتے میںدو یا تین بارسر دھو ئیں۔یہ بالوں کو گھنا کرنے میں مدد دے گا۔
٭لسی یا دہی کے پانی سے سر دھونے سے بال گھنے ہوتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

چٹخارا یا صحت۔۔۔ معدے پر غیرضروری بوجھ مت ڈالیں

Read Next

مرگی ‘سایہ نہیں مرض

Most Popular