Vinkmag ad

سردیوں کی سوغات چقندر کھائیں‘ خون بنائیں

چقندر ہرے پتوں والی سرخ سبزی ہے جو سردیوں کی خاص سوغات ہونے کے ساتھ ساتھ سلاد کی ٹرے کو بھی چار چاند لگادیتی ہے۔یہ لال سبزی دیکھنے میں جتنی دلکش ہے‘ کھانے میں بھی اتنی ہی لذیز اور طبی فوائد سے مالا مال ہے۔اس سبزی کی افادیت پر روشنی ڈال رہی ہیں شفاانٹرنیشنل ہسپتال کی ماہر غذائیات زینب بی بی اس معلوماتی تحریر میں

چقندر شلجم سے مشابہہ اےک سبزی ہے جوگاڑھے سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔ےہ مختلف ممالک میں گول‘چپٹی‘لمبی اور بیضوی شکلوں میں پایا جاتا ہے ‘ تاہم ہمارے ہاں زےادہ تر گول اور بیضوی چقندر ہی کاشت کیا جاتا ہے ۔
گہرے سرخ رنگ کی ےہ سبزی نہ صرف غذائےت سے بھرپور ہے بلکہ کئی امراض اور طبی کیفیات میں بھی بہت مفید ہے۔ ایران میں چقندر کا گرم رس بہت مقبول ہے۔ آئر لینڈ میں ساحلی علاقوں کے لوگ نہ صرف اس کے پتے بہت شوق سے کھاتے ہےں بلکہ وہاں اسے ڈنٹھل سمیت پکا کر کھانے کا بھی رواج ہے۔ چقندر کھانے سے فاسد مادے قدرتی طور پر جسم سے خارج ہوجاتے ہےں۔ نہ صرف اس کے پتے کارآمد ہےں بلکہ جوس بھی مفید ہے۔ خون کی کمی کے شکار مریضوں کے لئے ایک نعمت جو قوتِ مدافعت کو بھی بحال کرتا ہے۔ اس کی مناسب خوراک سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں:
زہریلے مادوں کا اخراج
انسانی جسم کو مسلسل آلودگی،بیکٹیریا اور دیگر ٹاکسنز کا سامنا رہتاہے۔ جنہیں جسم سے نکالنے کے لئے جگر میں ایک قدرتی نظام موجودہے۔چقندر اس نظام کو تقویت بخشتا ہے اور جسم سے ان زہریلے مادوں کو نکالنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
قبض سے نجات
چقندر کھانے سے آنتوں میںتحریک ہو کر اجابت آسانی سے وقوع پذیرہوتی ہے۔ اسے سلاد کی طرح یا پکا کرروزانہ کھایاجائے توقبض نہیں رہتا۔جو لوگ پرانے قبض کا شکار ہوں‘ انہےں چاہئے کہ روزانہ رات کو سوتے وقت چقندر کا جوشاندہ ایک گلاس ضرور پی کر سوئیں۔ اس میں فائبر کی بھرپور مقدار کی وجہ سے ان کا قبض ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جاتا رہے گا۔
صاف اور نکھرا چہرہ
چقندر کا جوس چہر ے کے داغوں اور چھائیوں کو دورکرتا ہے۔ ایک چقندرکاٹ کر پانی میں ابال لیں۔ پھریہ پانی روئی پر لگا کر داغوں پر اچھی طرح لگائیے اورپانچ سات منٹ بعد منہ دھولیجئے۔ چند روز تک اےسا کرنے سے دھبے کم ہوجائیں گے۔ اگر چہرہ کی جلد زیادہ خراب ہو توچقندر پتوں سمیت ابالےں اور اس کے پانی سے جلد کو دن میں دوبار دھوئیں۔ اس سے جلد میں نہ صرف بہتری آئے گی بلکہ کیل مہاسے اورپھنسیاں بھی دور ہوجائیں گی۔
صحت مند دماغ
چقندر میں موجود نائٹریٹس (nitrates) ہمارے جسم میں جاکر ٹائٹرک ایسڈ(nitric acid ) بناتے ہےں جو خون کی نالیوں کو کشادہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ہمارے دل و دماغ کو آکسیجن سے بھرپور خون مہیا ہوتا ہے اور یوں نہ صرف دماغ تازہ دم رہتا ہے بلکہ ذہنی تناو¿ کا بھی کم شکار ہوتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر
چقندر کا جوس ہائی بلڈ پریشر ‘ شریانوں کی بندش‘ دل کی تکالیف اور پھولی ہوئی وریدوں کا اچھا علاج ہے۔ جن لوگوں کو بلڈپرےشرکی شکاےت ہو‘انہےں چاہئے کہ اس کا جوس خاص طور پر استعمال کرےں۔کچھ لوگ گاجر کے جوس میں چقندر کا جوس ملا کر پیتے ہیں۔یہ بھی فائدہ مند ہے۔ دل کے مریضوں کے لئے اسے نہایت مفید پایا گیا ہے۔
خشکی اورسکری
خوبصورت ،صحت مند اور لمبے بال ہر لڑکی کا خواب ہوتے ہیں۔بالوں کی صحت کےلئے چقندر بہت فائدہ مند ہے۔ اگر آپ سر میں خشکی کی وجہ سے پریشان ہیں توایک عدد چقندر چھلکے سمیت کاٹیں اور اسے پتوں سمےت پانی میںابال لےں۔ پھراس پانی کو اچھی طرح سر میں ملےں ۔ہفتے میں دوبار یہ عمل کرنے سے خشکی ختم ہوجائے گی۔ بالوں میں خشکی کی اصل وجہ سر کی جلد کا چکنا ہوجانا ہے۔ ایسے میں وہ فضا میں موجود آلودگی کو اپنی طرف کھینچتی ہے جس کے نتیجے میں سر کی جلدپر مٹی اور آلودگی کی تہہ بیٹھ جاتی ہے جو خشکی کی شکل میں نمودار ہوتی ہے۔ چقندر کے پتوں میں فولک ایسڈ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو سر میں موجود خشکی کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
دل ‘ذیابیطس کے مریض
دل اور ذیابیطس کے مریضوں کے لئے چقندر کسی نعمت سے کم نہیںکیونکہ یہ نہ صرف فائبر سے بھرپور ہے بلکہ اس میں گلائی کولک ایسڈ(glycolic acid) کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ یوںاس میں موجود فائبر جسم کے زائد گلوکوز اور کولیسٹرول کو جسم سے خارج کر کے دل اور ذیابیطس کے مریضوں کے لئے آسانی کاباعث بنتا ہے۔
خون بنانے میں مددگار
اس میں موجود اجزاءفولک ایسڈ اور وٹامن سی خون بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اس لئے خون کی کمی کے شکار افراد اسے اپنی روزمرہ کی سلاد میں ضرور شامل کریںاور کوشش کریں کہ اسے کچا کھائیں تاکہ اس سے بھرپور غذائیت حاصل کر سکیں۔
آئرن کی کمی
جسم میںآئرن کی کمی والے افراد اسے کھا سکتے ہیں کیونکہ اس میں موجود وٹامن سی ان کے جسم میں آئرن کو جذب کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
وزن کم کرنے میں مفید
وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد چقندر کو اپنی غذا کا لازمی حصہ بنائیں کیونکہ اس میں کیلوریز کی بہت کم مقدار پائی جاتی ہے جو وزن کو برقرار یا اسے کم کرنے میں مفید ہے۔
گہرے رنگ والے پھل اور سبزیاں ہمیشہ کچی کھائیں کیونکہ ان میں اینٹی آکسیڈینٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ انہیںپکانے یا زیادہ ابالنے سے بھی گریز کریں ورنہ ان میں موجود بہت سے غذائی اجزاءضائع ہوجائیں گے۔
یہ سبزی سردیوں کی خاص سوغات ہے جسے کھانے سے آپ غذائیت کے ساتھ ساتھ حرارت بھی حاصل کرتے ہیں۔ اس کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ یہ جسم میں جمع شدہ فالتو مادوں کو جسم سے خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
چونکہ چقندر کا رنگ دیر پا ہوتا ہے اس لئے اسے کاٹتے وقت دستانے یا پلاسٹک کے لفافے سے ہاتھوں کو ضرور ڈھانپ لیجئے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سردیوں کی کھاﺅں کھاﺅں کا علاج

Read Next

تکالیف‘ جن کے ہم خود ذمہ دار ہیں

Most Popular