Vinkmag ad

خوبصورت بال

بال ہماری شخصیت کا ایک بہت اہم حصہ ہیں ۔ وہ اگر خوبصورت اور صحت مند ہوں تو حسن میں نکھار اور وجاہت میں اضافے کا سبب بنتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ لوگ‘ خصوصاً خواتین اپنے بالوں کے منفرد اور نت نئے اسٹائلز کے بارے میںجاننے کا شوق رکھتی ہیں۔ ان کی حفاظت کر کے ان کو مزید خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ آج ہم آپ کوچہرے کی مناسبت سے بالوں کے اسٹائلز بنانے کے حوالے سے کچھ اہم معلومات سے آگاہ کریں گے ۔

گول چہرے والوں کے لیے منفرد کٹ
اپنے بالوں کو مکمل طور پر بیوٹیشن کے ہاتھوں میں دینے سے پہلے بہتر ہے کہ آپ انٹر نیٹ سے بالوں کے اسٹائلز کے متعلق کچھ معلومات جمع کر لیں ۔ کوئی بھی ہیراسٹائل اپنانے سے پہلے اپنے بالوں کی ساخت،لمبائی اوراپنی عمر کو ملحوظ خاطر رکھیں ۔ گول چہرے کے لیے ہر طرح کا اسٹائل مثلاً لیئر ز یا سٹیپ کٹ مناسب رہتا ہے ۔ سیدھے لمبے بال گول چہرے پر خوب جچتے ہیں ۔

بیضوی چہرے کے لیے ہیر اسٹائلز
اس طرز کے چہرے کے لیے اسٹائل بنانا خاصا مشکل کام ہے بالعموم فرنچ اسٹائل اس پر خاصا سُوٹ کرتا ہے ۔ لمبے بل کھاتے بالوں کی کٹنگ کرتے وقت دھیان رہے کے سب سے چھوٹی لیر ٹھوڑی تک آئے اور لیرز کے اختتام پر ان کو کٹ لگا کر مکس کر دیں ۔ اس سے بالوں کی نیچرل لک آئے گی۔ لمبے اور سلکی بالوں کے لیے لیر کٹنگ سوٹ کرتی ہے جبکہ گھنگھر یالے بالوں کے لیے سٹیپ کٹنگ کا رواج عام ہے ۔

بالوں کی مناسبت سے رنگوں کا انتخاب
صاف رنگت کے حامل افراد بالوں کے لیے ہلکے مثلاً گولڈن کلر کا انتخاب کریںجبکہ بھوری رنگت کے حامل افرادکے لیے براؤن یا کافی کلر ٹھیک رہتے ہیں ۔ اچھے کوالٹی پروڈکٹس استعمال کرنے سے بالوں کا رنگ زیادہ دیر کے لیے انجوائے کیا جا سکتا ہے۔
نیچرل رنگ بھی بالوں کو وقتی طور پر کیا جا سکتاہے۔ اس طرح بال خراب بھی نہیں ہوں گے۔ اگر آپ کا رنگ زیادہ سانولا ہے تو بہت زیادہ میک اپ اوربالوں کے لیے گہرے رنگوں کا استعمال نہ کریں بلکہ نیچرل لک کے ساتھ پر اعتماد نظر آنے کی کوشش کریں ۔

بالوں کو زیادہ گہرے رنگ میں مستقل طور پر رنگوانے سے ویسے بھی گریز کریں ۔ اگر بال خراب ہوں تو انہیں بار بار رنگوانے کی بجائے ان کی حالت بہتر کرنے پر زیادہ زور دیں ۔
پونی ٹیل
اکثر لڑکیوں کو پونی ٹیلزبنانے کا بہت شوق ہوتا ہے مگر وہ اونچی پونی ٹیل نہیں بنا پاتیں ۔ اس کے لیے پہلے بن(جُوڑا) بنائیں اور پھر ایک ِپن سے پونی کے ساتھ جوڑ دیں ۔ اس طرح پونی اپنی جگہ سے ہلے گی بھی نہیں اور اونچی بھی رہے گی۔
بن
بن مختلف طرز کے ہوتے ہیںجیسا کے سائیڈ یا ببل بن ۔ ببل بن بنانے میںبہت آسان اور دیکھنے میں دلکش لگتا ہے ۔ اس کے لیے ایک پونی بنانے کے بعداس کو چار حصوں میں تقسیم کر دیں اور دو انگلیوں کی مدد سے پہلے ایک طرف کے بالوں کو رول کر کے ِپن لگائیں ، پھر باقی سب بالوں کو بھی باری باری رول کر کے ِپن لگاتی جائیں ۔ ببل بن تیار ہے ۔

فرنچ ٹیل
آج کل بالوں کا یہ فیشن بہت عام ہے اور بنانے میں بھی آسان ہے ،بس بنانے والے کے ہاتھ کی صفائی درکار ہے۔ اسے بنانے کے لیے انگوٹھوں کی گرفت مضبوط ہونی چاہیے۔ بنانے کے بعد جہاں سے چوٹی بنانا شروع کی تھی وہاں سے تھوڑا ساڈھیلا کر دیں ۔ اس سے ٹیل کے بل مزید نکھر جائیں گے۔ ہیر سپرے بالوں کو لمبے عرصے تک اسٹائلش رکھنے میں کافی مددگار ہے جس سے بالوں جاذب نظردکھائی دیتے ہیں۔ بالوں کو سیٹ کرنے کے لیے تھوڑا سا سپرے کر لیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

تبصرہ کتب: سوفی کی دنیا

Read Next

اچھی صحت اور اچھے موڈ کے لئے پودے اگائیں

Leave a Reply

Most Popular