Vinkmag ad

آپ کے صفحات

صفحہ اول‘ سب سے پہلے
مجھے صفحہ اول بہت پسندہے اور میں اسے سب سے پہلے پڑھتی ہوں۔ اس میں بہت اچھی باتیں بتائی جاتی ہیں۔میں صرف اس کو پڑھنے کے لیے پورارسالہ خریدتی ہوں ۔ میںآپ لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جو اتنے اچھے موضوعات پر لکھتے ہیں ۔ پچھلے رسالے میں ”جھٹکا کھایاہوا بچہ“ کے نام سے آنے والا صفحہ اول لاجواب تھا۔اس سے مجھے اندازہ ہوا کہ بچے کتنے نازک ہوتے ہیں اور ہم انہیں اتنے زور سے اچھالتے اور پکڑتے ہیں ۔ اس وقت تو ہمیں اس کااندازہ نہیں ہوتا لیکن جب اس وجہ سے کوئی مسئلہ ہو جائے تو ہم پریشان ہوجاتے ہیں۔ والدین سے گزارش ہے کہ اس امر پر ضرور غور کریں اور بچوں کو بلاوجہ جھنجوڑنے اورزور سے ہلانے سے اجتنا ب کریں۔
فریدہ بیگم ‘کوئٹہ
بوریت بھگانے کا ذریعہ
میں شفاءنیوز کا پُرانا قاری ہوں اور بہت شوق سے اسے پڑھتا ہوں ۔اس کے موضوعات اورعنوانات مجھے بہت پسند آتے ہیں ۔فارغ اوقات میں معلومات میں اضافے اوربوریت بھگانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔میںجب پہلی دفعہ شفاانٹرنیشنل ہسپتال آیا تھاتو شفا نیوز کے کاونٹر پر ہی اسے پڑھا۔ مجھے یہ رسالہ بہت اچھا لگا تھا، اس لئے میںنے تین یا چاررسالے خرید لیے تاکہ گھر جا کر انہیںآرام سے پڑھ سکوں۔یہ ہر عمر کے لوگوں کے لیے یکساں مفیدہے ۔ میں اپنے گھروالوں سے بھی کہتاہوںاسے ضرور پڑھا کریں ۔
سید افضل شاہ‘راولپنڈی
میگزین شفاہی شفا ہے
آپ کا میگزین پہلی بار پڑھنے کا موقع ملا ۔یقین جانئے کہ اسے پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔یہ بہت ہی دلچسپ اور معلوماتی میگزین ہے اور اس میں شائع ہونے والے تمام مضامین معیاری اور مفید ہوتے ہیں۔ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ میگزین کے بارے میں یہی کہوں گاکہ یہ سراپا شفاہی شفا ہے ۔
زکریا درانی‘ مچھ‘بلوچستان
سادہ زبان میں معلومات
شفانیوز ان تمام بیمارےوں کے بارے میں تفصیل سے اور سادہ زبان میں معلومات فراہم کرتا ہے جو ہمارے معاشرے میں عام ہےںاور جن کے بارے میں عام لوگوں کو معلوم ہونا چاہئے ۔گزشتہ شمارے میں تھلیسیما پر شائع شدہ مضمون بہت پسند آیا ۔ ”اوور آل“ یہ بہت اچھا مےگزےن ہے ۔میری دعا ہے کہ آپ اس کے لئے اسی جذبے سے کام کرتے رہیں۔
مالا اسد‘ لاہور
نفسیاتی مسائل پربھی لکھیں
میں اس رسالے کا باقاعدہ قاری ہوں۔ اس کے تمام ہی مضامین معلوماتی ہیں‘ تاہم میں چاہتا ہوں کہ اس میں نفسیاتی مسائل اور ان کے حل کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لکھا جائے ۔ستمبر کے شمارے میں ڈاکٹر سے ملاقات میں” دانتوں کی صفائی“ کے بارے میں بہت اچھی معلومات دی گئی تھیں۔ اس میں برش کرنے کا صحیح طریقہ اور دانتوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے مفید طریقے بتائے گئے تھے ۔
محمدثاقب ،راولپنڈی
معذوربچوں کی پیدائش
میگزین میںبیماریوں اور خوراک کے بارے میں جو لکھا جاتا ہے،میں اسے بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔میں چاہتی ہوں کہ میگزین میں معذور بچوں پر بھی لکھا جائے۔اگر کسی کے گھرمیں ایک معذور بچہ پیدا ہوا ہے تو اسے دوسرے حمل کی صورت میں کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیں۔اگلی دفعہ اس سے بچنے کے لئے انہیں کس قسم کے اور کہاں سے ٹیسٹ کروانے چاہئیں۔ اس پر بھی تفصیل سے لکھا جائے۔
نازیہ علی ‘ گجرات
٭ذہنی اور جسمانی معذوریوں کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں اور بعض اوقات ان کی وجہ معلوم نہیں بھی ہوپاتی ۔ اس لئے حمل سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیا جائے تو وہ اس سلسلے میں بہتر مشورہ دے سکتا ہے ۔مزید براں حاملہ خواتین کو دوران حمل اپنا چیک اَپ باقاعدگی سے کراتے رہنا چاہئے تاکہ رحم مادر میں نشوونما پاتے بچے میں کسی بھی غیرمعمولی تبدیلی کا بروقت پتا لگایا جاسکے۔
انٹرویوز اچھے ہوتے ہیں
شفانیوزایک زبردست میگزین ہے اور اس کے مضامین بھی بہت مفید ہوتے ہیں ۔ میں اس کا باقاعدہ ممبر ہوں اور اپنے دوستوں اور عزیزو اقارب کو بھی اس کے بارے میں بتاتا رہتا ہوں۔کور سٹوری میں ماہرین کے انٹرویوز اور امراض کے بارے میں دی جا نے والی انفارمیشن بہت اچھی ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ نومبرکے شمارے میںامراضِ قلب کے بارے میں دی گئی معلومات بہت پسند آئیں۔ میں خود بھی دل کے مرض میں مبتلا ہوں‘ اس لیے اس مضمون کو پڑھ کر میری معلومات میں بھی اضافہ ہوا۔
اصغر خان، بنوں
”ایک شہر، ایک کہانی“
شفا نیو ز میرے گھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے ۔ مجھے اس میں ذاتی طور پر ”غذا اور صحت “ اور ” ایک شہر، ایک کہانی “بہت پسند ہےں ۔ اس میں بچو ں کے علاوہ بڑوں کے لئے بھی معلومات ہوتی ہیں۔ کھانے کی ترکیبیںبھی بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔
مہر انعام ، کراچی
ہیپا ٹائٹس پر معلومات دےں
مجھے ہیپاٹائٹس سی ہے اور جب میں علاج کے لئے ہسپتال گئی تو میگزین پڑھنے کا موقع ملا۔ یہ مجھے بہت پسند آیااور اب میں نے اسے باقاعدہ طور پر لگوا لیا ہے تاکہ اس سے مستقلاًمستفید ہوتی رہوں۔ آپ سے گزارش ہے کہ ہیپاٹائٹس کے بارے میں کور سٹوری شائع کریں۔ اس موضوع پر معلومات سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا‘ اس لئے کہ بہت سے افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔
نصرت درانی ، پشاور
عام بیماریوں پر زیادہ لکھیں
ہر ماہ میگزین کاشدت سے انتظار ہوتا ہے۔ مجھے اس میں ٹوٹکے بہت پسند ہیں ۔بیماریوں سے متعلق معلومات ہمارے لئے فائدہ مند ہوتی ہےں‘اس لیے زیادہ عام بیماریوں پر زیادہ لکھا کریں۔ میرا مشورہ ہے کہ میڈیکل فیلڈ میں ہونے والی نئی تحقیقات کو بھی میگزین کا حصہ بنائیں ۔
فوزیہ جمیل ،بہاول پور

Vinkmag ad

Read Previous

گردن کا درد Neck Pain

Read Next

خوشی اور صحت کے درمیان تعلق

Most Popular