گردن کا درد Neck Pain

    حرکت‘زندگی کا دوسرا نام ہے ۔انسانوں اور جانوروں کے جسم میں اسے ممکن بنانے کے لئے قدرت نے مختلف جوڑ بنائے ہیں جو انہیں اپنے معمولات زندگی انجام دینے میں مدد دیتے ہیں۔ ان جوڑوں کو زیادہ عرصے تک فعال اور صحت مند رکھنے کا آسان اور دیر پا طریقہ ورزش ہے۔ےہ ہمیں نہ صرف بہت سی بیمارےوں سے بچاتی ہے بلکہ اگر ہم بےمار ہو جائےں تو صحت ےابی کے عمل کو تےز بھی کرتی ہے ۔بعض ورزشےں ہم کسی کی مدد کے بغےرخود ہی کر سکتے ہےں لےکن کچھ اےسی ہےں جنہےں کسی ماہر کی نگرانی کے بغےرکرنا فائدہ مند نہےں ہوتابلکہ کچھ صورتوں میں نقصان دہ ہوتا ہے۔
سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی چھوٹے جوڑوں اور پٹھوں میں درد کی شکایت بڑھ جاتی ہے ۔اس کی عام وجہ جوڑوں کا اکڑ جانا یا ان میں تھکاوٹ کی شکایت ہونا شامل ہے۔ اس مضمون میں قارئین کو گردن کے جوڑوں اور پٹھوں کے درد سے نجات کے لئے ورزشیں بتائی جارہی ہیں۔ان پر عمل کر کے گردن کے درد سے باآسانی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

پٹھوں کی مضبوطی کے لئے ورزشیں
اگر کوئی شخص گردن کے درد کا شکار نہ ہو تو بھی وہ انہیں اپنے معمول میں شامل کر کے گردن کے پٹھوں کو مضبوط کر سکتا ہے ۔
-1

۔ہتھیلیوں کی مدد سے پانچ سکینڈ تک اپنی پیشانی پر دباو¿ ڈالیں ۔ دونوں ہتھیلیوں سے بیک وقت ماتھے پر اس طرح زور دیں کہ سر حرکت نہ کرنے پائے ۔ اس ورزش کو تین بار دہرائیں۔

-2
2۔اپنے دونوں ہاتھوں کو باری باری سرکی سائےڈ پر رکھیں اور کان کو کندھے کی طرف لانے کی کوشش کریں ۔ اس دوران سرکی حرکت کوروکے رکھےں ۔ اب اپنے ہاتھوں کو کپ کی شکل دیں اور سر کے پیچھے رکھیں۔پانچ سکینڈ کے لےے سرسے پیچھے کی جانب اور ہاتھوں سے آگے کی طرف زور لگائیں اور حرکت کو روکیں۔اس کے اختتام کے بعد خود کو پر سکون کر لیں۔

-3
4۔اب اپنادایاں ہاتھ دائیں کنپٹی پر رکھیں۔پانچ سکینڈ کے لےے اپنی ٹھوڑی کو دائیں کندھے کی طرف موڑنے کی کوشش کریں اور حرکت کو ہاتھ کی مدد سے روکے رکھیں۔ یہی ورزش بائیں جانب دہرائیں ۔اس ورزش کو دن میں تین بار دہرائیں۔

-4

فوائد
ان ورزشوں سے درج ذےل فوائد حاصل ہوتے ہےں:
٭گردن کے پٹھوں میںلچک اور مضبوطی پیدا ہوتی ہے۔
٭گردن پھر سے مکمل حرکت کرنے کے قابل ہو جاتی ہے۔
٭گردن میں اکڑاو¿ کم ہو جاتا ہے۔
٭گردن کا درد اور سوجن کم ہوجاتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

جہاں فطرت ہم کلام ہوتی ہےمکشپوری اورنتھیا گلی کی سیر

Read Next

آپ کے صفحات

Most Popular