Vinkmag ad

آپ کے صفحات

ہیلتھ کے شعبے میںزبردست کاوش
میگزین کی ڈیزائنگ اور پرنٹنگ بہت اچھی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں شائع ہونے والے مضامین معیاری اور فیملی کے تمام افراد کے لئے معلومات افزا ہوتے ہیں۔میں یہی کہوں گاکہ شفانیوز ہیلتھ شعبے میں ایک زبردست کاوش ہے۔
چوہدری نثار‘راولپنڈی
بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئیں
شفا نیوز ہمارے لیے ایک مسیحا کی طرح ہے ۔ کوئی بھی مسئلہ ہو‘ ہمیں اس سے متعلق معلومات اس میں باآسانی مل جاتی ہیں ۔کئی بیماریوں کے بارے میں لوگوں کی رائے ہے کہ وہ لاعلاج ہیںلیکن اس میگزین کے ذریعے ہمیں پتا چلتا ہے کہ وہ کس حد تک قابلِ علاج ہیں ۔اس رسالے کے ذریعے بیماریوں سے متعلق لوگوں کی کئی غلط فہمیاں دور ہو جاتی ہیں۔ میں بچوں سے متعلق مضامین شوق سے پڑھتی ہوں ۔ان ہی سے متعلق دیا گیا ایک مضمون ”پل بھر کی غفلت عمر بھر کا نقصان “ مجھے بہت اچھا لگا۔وٹامن ڈی کے بارے میں بتائیں کہ اس کی کمی کو کیسے پورا کیا جاسکتاہے ۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ میں کسی موضوع کے بارے میںسوچتی ہوںاور وہ اگلے ہی شمارے میں آ جاتا ہے ۔
رفعت ناصر ،پشاور
٭اس بار بھی آپ نے جوسوچا‘ وہ ہوگیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایڈیٹوریل ٹیم اور قارئین باہم ”ایک پیج“ پر ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے ۔
سارامیگزین اردو میں شائع کریں
آپ کا میگزین مجموعی طور پربہت معلوماتی ہے اور مجھے اس میں کوئی کمی محسوس نہیں ہوتی ۔ اس میں بیماریوں کے متعلق آرٹیکلز بہت اچھے ہوتے ہےں۔ ہم سب گھر والے صرف اردو والا حصہ پڑھتے ہیں ۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ پورا میگزین ہی اردو میں کر دیں تا کہ زےادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکےں ۔
٭میگزین کو دونوں زبانوں میں شائع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔آپ کی طرح کئی اور قارئین بھی چاہتے ہیں کہ اسے کسی ایک زبان میں شائع کیا جائے، اس لئے کہ ان کے بقول دوسرا حصہ ان کے لئے بالکل بے کار جاتا ہے ۔اس پر تفصیلی غوروخوض کی ضرورت ہے ‘ اس لئے کہ اس کے ساتھ بہت سے معاملات اور پہلو جڑے ہوتے ہیں ۔ ہم یہ غور وفکر کرتے رہتے ہیں۔ دیکھیں، کیا نتیجہ نکلتا ہے ۔
مسز سلمیٰ سعید‘ٹیکسلا
صفائی سے ہی صحت ہے
شفانیوز اےک اچھا اور معلوماتی رسالہ ہے جو خاص طو رپر گاﺅں کے لوگوں کےلئے بہت مفےد ہے‘ اس لئے کہ ان کے پاس ہسپتال اور زچہ بچہ سنٹرجےسی سہولیات کم ہوتی ہےں۔ وہ اس میں صحت اور خوراک کے بارے میں مفید مشورے پڑھ لیتے ہیں۔ مجھے اس میں شائع ہونے والا ہر مضمون پسند ہے اور میں اس کے تمام سلسلے شوق سے پڑھتی ہوں۔ اس کے علاوہ ایک مشورہ ضرور دوں گی اور وہ یہ کہ آپ دیہات کے لوگوں کو اپنی، گھر کی اور ماحول کی صفائی کے بارے میں ضرور آگاہی فراہم کریں۔انہیں اس بات کا شعور دیں کہ صفائی سے ہی صحت ہے۔
تسنیم قریشی، اسلام آباد
سماجی مضامین‘ اچھا اضافہ
آپ کا میگزین بہت شاندار ہے۔یہ صحت اور اس کی حفاظت، غذاءکے ذریعے بیماریوں سے بچاو¿ اور ان کے علاج کے بارے میں مفید معلومات کا انمول خزانہ ہے۔ میں ڈاکٹر کے ساتھ سوالات اورجوابات والا سیگمنٹ بہت شوق سے پڑھتا ہوں ۔یہ کافی دلچسپ ہوتا ہے جس میں مسائل کو آسان اور سادہ الفاظ میں پیش کیا جاتا ہے۔ میں ایک مشورہ دینا چاہوں گااور وہ یہ کہ اس میںکچھ سماجی مضامین بھی شامل کریں ۔ماحول کی آلودگی،بچوں کی پرورش میں سکول کا کردار، جسمانی اور ذہنی نشوونما میں پلے گراو¿نڈ یا پارک کی اہمیت وغیرہ اس کی کچھ مثالیں ہیں ۔ امید ہے کہ یہ اس میگزین میں اچھا اضافہ ثابت ہوگا۔
اسفند درانی، کوئٹہ
٭آپ نے جو مثالیں دیں، ان کا صحت سے براہ راست تعلق ہے اور تقریباً سبھی پر مضامین شفانیوز میں شائع ہو چکے ہیں۔
اسے ریگولر پڑھنا چاہوں گی
اس رسالے کی جتنی تعریف کی جائے‘ کم ہے ۔ا س کے تمام مضامین بہت اچھے ہوتے ہیں ۔انگلش سائیڈ اور اردو سائیڈ پر دیے جانے والے مضامین’ صحت مند طرز زندگی‘ ، ’سرجن کی ڈائری ‘ اور’غذا اور صحت ‘مجھے بہت پسند ہیں ۔میں شفانیوز کی معلومات دوسرے لوگوںسے بھی شیئر کرتی ہوں ۔میں اسے ریگولر پڑھنا چاہوں گی۔
نائلہ سید،کراچی
غصے کے عنصر میں اضافہ
میرے مطابق اس میں بہت ہی اچھے آرٹیکلز ہوتے ہیں۔ میرا کاروبار بھی صحت سے جڑا ہوا ہے‘ اس لحاظ سے مجھے اس سے بہت فائدہ ہوتاہے ۔آج کل ہر دوسرا بندہ ڈپریشن کا شکار ہے اور لوگوں میں غصہ بڑھ رہا ہے۔ معمولی معمولی بات پر وہ شدید غصے میں آ جاتے ہیں ۔اس لیے کسی سائیکالوجسٹ یا سائیکاٹرسٹ کی راہنمائی میں مضمون شائع کریں اور ہمیں بتائیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے اور اس سے چھٹکارا کیسے پایا جائے ۔لوگوں کواس سے بہت راہنمائی ملے گی ۔
عمران فاروق، گوجر خان
٭ہم اس پر انشاءاللہ کوئی اچھا سا مضمون ضرور شامل کریں گے ۔
صحت سے غیرمتعلق اشتہارات
رسالہ بہت ہی اچھا ہے ۔میں پڑھنے کے بعداسے اپنے ہوٹل میں بھی رکھتا ہوں تاکہ باقی لوگ بھی اسے پڑھ سکیں۔ یہ صحت سے متعلق رسالہ ہے‘ اس لیے اس میں ایسے اشتہار نہ دیا کریں جو صحت سے متعلق نہ ہوں۔ لوگ شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے نام کی وجہ سے ان پر اعتبار کربیٹھتے اور دھوکہ کھا جاتے ہیں۔
وسیم اختر،جہلم
٭ اخبارات و رسائل کی اشاعت پر اٹھنے والے اخراجات کا بڑا حصہ اشتہارات سے ہی پورا ہوتا ہے لہٰذا انہیں خوش آمدید ہی کہا جاتا ہے ۔تاہم شفانیوز میں ہم کوئی ایسا اشتہار شائع نہیں کرتے جو فی نفسہ قارئین کے لئے نقصان دہ ہو۔البتہ اشتہار میں کئے گئے دعوﺅں کی صداقت کی ذمہ داری ہم قبول نہیں کرتے۔
زندگیاں آسان بناتے رہیں
شفانیوزایک معیاری فیملی میگزین ہے۔خواتین کی صحت کے حوالے سے پچھلے کچھ مہینوں میں شائع کردہ مضامین بچیوں اور عورتوں کے لئے انتہائی فائدہ مند تھے ‘ اس لئے کہ وہ ان موضوعات پر تھے جن پر بہت کم گفتگوہوتی ہے ۔ عورتوں کی بہت سی مخفی بیماریاں بڑھنے کی بڑی وجہ ان کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونا ہے اور اس کا سبب شعور کی کمی ہے۔ اسی طرح لکھتے رہیں اورلوگوں کی زندگیاں آسان بناتے رہیں۔
رابعہ فضل،اکاڑہ
مچھلی مجھے بہت پسند ہے
آپ کا رسالہ بہت اچھا اور معلوماتی ہے۔ آج کل مچھلی کا موسم ہے لہٰذاگزارش ہو گی کہ آپ ہمیں بتائیں کہ مچھلی اور دریائی/ سمندری خوراک کی ہماری زندگی میں کیا اہمیت ہے اور اسے کب اور کتنا کھانا بہتر ہے۔اس کے علاوہ اچھی اور تازہ مچھلی کی پہچان بھی ضرور بتائیں۔میں یہ ضرورجاننا چاہتا ہوں‘ اس لئے کہ مچھلی مجھے بہت پسند ہے ۔
عاطف خان، کراچی
٭ آپ کی بات نوٹ کر لی گئی ہے۔ انشاءاللہ اگلے ماہ ہم اس پر کچھ ضرور شائع کریں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

آٹزم کو جانئے

Read Next

جہاں فطرت ہم کلام ہوتی ہےمکشپوری اورنتھیا گلی کی سیر

Most Popular