ارم تسلیم کا تعلق سرگودھاسے ہے ۔ وہ کہتی ہیں:
”میںسرد موسم میں ہیٹر کا استعمال کم سے کم کرتی ہوں کیونکہ اس سے جلد مزید خشک ہوجاتی ہے۔میںجلدکو تر رکھنے کے لےے موئسچرائزنگ لوشن استعمال کرتی ہوں اورپانی زیادہ پیتی ہوں۔ “
محمد علی کا تعلق کراچی سے ہے۔ وہ کہتے ہیں :
”میری جلد ویسے تو نارمل ہے لیکن سردیوں میں م قدرے خشک ہوجاتی ہے۔ میںاس کے لےے بے بی لوشن استعمال کر تا ہوں۔“
شاہ باغ سے ماریہ قدوس اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں:
”میری جلد بہت زیادہ خشک ہے۔اس کے لےے میں لیموں اور بالائی مکس کر کے لگاتی ہوں جس سے میری جلد نارمل رہتی ہے۔“
روات سے شیراز عارف کہتی ہیں:
”میں سردیوں میں صابن کا استعمال کم کر دیتی ہوں کیونکہ اس سے جلد زیادہ خشک ہو جاتی ہے۔میں تقریباً روزانہ رات کوسونے سے قبل اپنے چہرے کی کلینزنگ کر کے کوئی بھی کولڈ کریم لگا لیتی ہوں۔“
اسلام آباد سے کاشف محمود کہتے ہیں:
”موسم سرما میںتقریباً سب کی جلدہی خشک ہو جاتی ہے۔ میں اپنی جلد کوتر رکھنے کے لےے پٹرولیم جیلی کا استعمال زیادہ کرتا ہوں۔ “
سحرش نورین کا تعلق گوجر خان سے ہے۔ وہ کہتی ہیں:
”خشک جلد کو تر رکھنے کے لےے ہم عموماً لوشن یا کریم وغیرہ استعمال کرتے ہیں۔ مجھے کسی نے جلد کی خشکی سے بچاو¿کے لےے ایک ٹوٹکہ بتا یا تھا جس سے کسی حد تک مجھے فائدہ بھی ہوا ہے۔ میں رات سوتے وقت ناف میں سرسوں کا تیل لگاتی ہوں۔“
کلر سیداں سے طبیبہ سحر کا کہنا ہے :
” میںجلد کی خشکی کے لےے کریم یا لوشن استعمال نہیں کرتی کیونکہ میرے خیال میں فطرت سے جتنا قریب رہا جائے اتنا ہی اچھا ہے۔میںپٹرولیم جیلی،گلسرین،عرق گلاب اور لیموں کا رس مکس کر کے رکھ لیتی ہوں اورخشک جلد پر استعمال کرتی ہوں۔“
ثوبیہ تبسم کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ ان کا کہنا ہے:
”سردیوں میںجلد کو زیادہ خشک ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ اس کے لےے میں صابن کم سے کم اور لوشن زیادہ سے زیادہ استعمال کرتی ہوں۔“
موئسچرائزرززیادہ ،صابن کم استعمال کریں
سرد موسم میں جلد خشک ہونے کی مختلف وجوہات ہیں۔ اس موسم میںجلد میںپسینہ بنانے اور چکناہٹ پیدا ہونے کا عمل سست ہو جاتا ہے۔ اس لےے صابن اور زیادہ گرم پانی کم استعمال کریں نیزہیٹر سے بھی فاصلے پر رہیں۔ممکن ہو تو موئسچر ائزنگ صابن استعمال کریں۔ نہانے یامنہ دھونے کے بعد جلد کو تولےے سے رگڑکر مت صاف کریں۔ تولےے سے جلد کو ذرا خشک کر کے اس پر موسچرائزنگ لوشن یا کریم، پٹرولیم جیلی ،سرسوںیا زیتون کا تیل وغیرہ استعمال کرنا چاہےے۔
(ڈاکٹراعجاز حسین ،ماہر امراض جلد ، شیخ زاید ہسپتال، رحیم یار خان)