Vinkmag ad

کھٹے میٹھے آلو

تیاری کا وقت:20سے30منٹ

پکانے کا وقت:5سے10منٹ

سرونگ:4

کیلوریز:89

اجزاء:

آلو (ابال کر چھیل لیں) 500گرام

املی پیسٹ 2چائے کے چمچ

لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچ

گُڑ 2چائے کے چمچ

پیاز(چاپ) 2 عدد درمیانے سائزکے

تیل 2چائے کے چمچ

نمک حسب ذائقہ

کا لا نمک 1/4چائے کا چمچ

لال مرچ پائوڈر 1چائے کا چمچ

ثابت لال مرچ(ٖخشک مرچوںکو درمیان سے لمبائی کے رخ کاٹ لیں)3سے4عدد

زیرہ 1/2کھانے کا چمچ

ہلدی پائوڈر 1/4چائے کا چمچ

دھنیاپائوڈر 1چائے کا چمچ

پانی 1/2کپ

تازہ ہرادھنیا سجانے کے لئے

ترکیب:

1۔ایک پین میں تیل گرم کرٖیںاوراس میں پیاز ،زیرہ اور ثابت لال مرچ ڈال کر ایک منٹ تک بھونیں۔

2۔لہسن پیسٹ، ہلدی پائوڈراور دھنیا پائوڈر بھی شامل کر دیں اور ایک منٹ تک مزید پکائیں۔

3۔پھر آلو ڈال کر اچھی طرح ہلائیںاوراس میں1/4کپ پانی ڈال دیںتاکہ آلو گل جائیں۔

4۔اب تما م مصالحے اور املی پیسٹ ڈال کر مزید 1/4کپ پانی شامل کر دیں۔

5۔تھوڑا پکنے کے بعد اس میں گُڑ ڈالیںاور3سے4منٹ تک پکائیں تاکہ مصالے اچھی طرح آلو میں جذب ہو جائیں۔

6۔دھنیے سے سجا کرگرما گرم پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے:

مزیدار کھٹے میٹھے آلو کاربو ہائیڈریٹس،وٹامن سی اور پوٹاشیم سے بھرپور ہیں۔اس میں موجود وٹامنز اور معدنیات جسم کے مدافعاتی نظام کو بہتر بنانے اور اسے فعال رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اس ڈش کا بنیادی جزو آلو ہے ۔ گردے کے مریض اور وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد اس سے پرہیز کریں یا معالج کے مشورے سے استعمال کریں۔

زینب بی بی ‘ماہر غذائیات‘ شفا انٹر نیشنل ہسپتال ‘اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

صحت بخش اوررنگ سے پاک ہلدی کیسے اگائیں

Read Next

لاہوری مچھلی

Most Popular