لاہوری مچھلی

تیاری کا وقت:15منٹ
پکانے کا وقت:15منٹ
سرونگ:6
کیلوریز:269

 

اجزاء:
مچھلی 1کلو
بیسن 1کپ
سرکہ 1 کھانے کا چمچ
لیموں 4سے 6عدد
نمک حسبِ ذائقہ
دڑامرچ 1کھانے کاچمچ
سفید زیرہ 1 چائے کاچمچ
گرم مصالحہ پائوڈر 1چائے کاچمچ
ابلے ہوئے چاولوںکاپانی 3کپ
ہلدی 1چائے کاچمچ
چاولوں کا آٹا 2کھانے کے چمچ
تیل حسب ضرورت

ترکیب:
1۔مچھلی کو سرکہ لگاکر 10منٹ کے لیے رکھ دیں پھر ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔
2۔ایک پیالے میںبیسن، دڑامرچ، گرم مصالحہ پائوڈر، زیرہ، نمک اور چاولوںکاآٹااچھی طرح مکس کر لیں۔
3۔اُبلے ہوئے چاولوں کے پانی میںہلدی اورایک لیموںکا رس ڈالیں۔باقی تمام لیموں دوٹکڑوںمیںکاٹ لیں۔
4۔پھرمچھلی کے ہر ٹکڑے کو چاولوں کے پانی میںڈپ کر یںاور کٹے ہوئے لیموں کی مددسے بیسن کا آمیزہ لگائیں۔
5۔ان ٹکڑوںکو آدھا گھنٹہ پڑارہنے دیںتاکہ مصالحہ اچھی طرح گوشت میں رچ جائے۔
6۔ایک پین میںتیل گرم کرکے ہلکی آنچ پر مچھلی کوفرائی کریںاورگرماگرم سروکریں۔

غذائیت پہچانئے:
مزیدار لاہوری مچھلی پروٹین ،وٹامن سی،کاربوہائیڈریٹس اور اومیگا 3فیٹی ایسڈ کا بڑا ذریعہ ہے جودماغ کی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔اس کے علاوہ مچھلی میں موجود غذائی اجزاء دل کے امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔البتہ ڈیپ فرائینگ کی وجہ سے اس میں سیر شدہ چکنائیوں کی زیادتی ہوجاتی ہے جس کے باعث یہ دل کے افراد کے لئے مفید نہیں رہتی۔ مچھلی کی غذائیت کو محفوظ رکھنے کے لئے اسے بھاپ میں یا کوئلوں پر پکائیں۔
زینب بی بی ‘ماہر غذائیات شفا انٹر نیشنل ہسپتال ‘اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

کھٹے میٹھے آلو

Read Next

کیسر فیرنی

Most Popular