Vinkmag ad

بالوں کو گھنا اور چمک دار کیسے بنائیں

عام طور پر بالوں کی ساخت اوران کی لمبائی موروثیت کی بنیاد پرہوتی ہے۔ اگروہ لچکدار ہوں اور ان کا قدرتی رنگ بھی برقرار ہے تو ہم انہیں صحت مند بال کہیں گے۔ موروثی طور پر کسی کے بال کم یا زیادہ ہوتے ہیں لیکن اگر ان میں اوپر ذکرکردہ خصوصیات ہوں تو وہ صحت مند ہی کہلائیں گے۔ خواتین بہت سے کام بالوں کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے کرتی ہیں لیکن حقیت میں وہ بعد میں ان کے لیے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔

بالوں کی صحت کے لئے ان باتوں کا خیال رکھیں

٭خواتین میں بالوں کو سکھانے یا سٹائلنگ کے لیے بلوورز اور بلو ڈرائی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ بالوں کی ساخت قدرتی طور پر ایسی ہوتی ہے کہ وہ گرمی برداشت نہیں کرسکتے اور اگر انہیں یہ مسلسل پہنچائی جاتی رہے تو وہ خراب ہوکر ٹوٹنے لگتے ہیں۔ اس لیے ان چیزوں کے زیادہ استعمال سے بچنا چاہئے۔

٭جسم میں اگر کسی غذائی جزوکی کمی واقع ہوجائے تواس کا اثربالوں پربھی پڑتا ہے۔ اس لیے غذا کا خیال نہ رکھنے‘ ذہنی تناؤ کا شکار رہنے اور ضرورت سے زیادہ ڈائٹنگ کرنے سے بھی بالوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

٭بال دھونے سے دو گھنٹے پہلے تیل کا مساج ان کی چمک اور خوبصورتی کے لیے مفید ہے۔ہمارے ملک میں یہ مفروضہ عام ہے کہ دو یا تین تیل ملا کربالوں پر لگائے جائیں تو اس سے بال زیادہ اچھے ہوجاتے ہیں۔ان سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک تیل ایک وقت پرلگائیں اور دوسرا دوسرے وقت پر‘ اس لیے کے مختلف تیلوں میں مختلف کیمیکلز پائے جاتے ہیں۔ ان کو ملانے سے ان کے اثرات پر فرق پڑ سکتا ہے۔

٭بالوں کو کسی بھی برانڈڈ شیمپو سے ہفتے میں کم ازکم دو مرتبہ ضرور دھوئیں۔

٭دھوپ میں شامل الٹراوائلٹ شعاعیں بالوں کو نقصان پہنچاتی ہیں لہٰذا دھوپ میں ننگے سر زیادہ دیر مت رہیں۔

 ٭ایسا کنگھا استعمال کریں جس کے دندانوں کے درمیان فاصلہ زیادہ ہواورجن کی نوکیں گول ہوں۔

٭گیلے بالوں میں برش ہرگزنہ کریں۔ پہلے بالوں کے آخری سرے سے کنگھا کریں اورجیسے جیسے بال سلجھتے جائیں‘ اوپر کی طرف آتی جائیں۔

thin and weak hair treatment, how to make hair strong, Thin hair care

Vinkmag ad

Read Previous

ذیابیطس اورزخم

Read Next

آم کے چھ طبی فوائد

Leave a Reply

Most Popular