ذیابیطس اورزخم

ذیابیطس اورزخم

ذیابیطس کے مریضوں میں زخم دیرسے بھرنے کا مسئلہ اکثر ہی رہتا ہے۔ کیا ایسی غذائیں موجودہیں جنہیں کھانے سے زخم جلدی بھرجائیں؟ آئیے جانتے ہیں۔

ذیابیطس کے مریضوں میں تین طرح کی چیزیں زخم بھرنے کےعمل کو تیز کرسکتی ہیں

٭بلڈ گلوکوزکا بہترین کنٹرول جو صحت بخش خوراک سے ہی ممکن ہے۔

٭کیلوریزکا بڑا حصہ کاربوہائیڈریٹس یا چکنائیوں کے بجائے پروٹین، وٹامنز یامنرلزسے لینا۔

٭اپنے شوگر لیول کا باربار جائزہ لیتے ہوئے کھانے کے چارٹ کو تبدیل کرتے رہنا۔

پروٹین کی مقداربڑھانے کے لئے گوشت کے علاوہ دودھ، چیز یا پی نٹ بٹرکا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ صرف کھانوں سے زنک اوروٹامن سی کی مقدارپوری نہیں ہو پاتی۔ اس لئے معالج کی رائے سے ملٹی وٹامنز لئے جاسکتے ہیں۔

diabetes and wound healing, foods for diabetic’s wounds

Vinkmag ad

Read Previous

گینگرین کی اقسام

Read Next

بالوں کو گھنا اور چمک دار کیسے بنائیں

Leave a Reply

Most Popular