Vinkmag ad

نیند نہ آنے کی صورت میں آپ کیا کرتے ہیں؟

ناصر حسین کاتعلق راولپنڈی سے ہے ۔ وہ کہتے ہیں:
”مجھے اکثر زیادہ تھکاوٹ کی وجہ سے نیند نہیں آتی۔میںاس صورت میں پاوں کے نچلے حصے کی مالش کرواتا ہوں جس سے مجھے سکون ملتا ہے، تھکاوٹ دور ہوتی ہے اور جلد ہی نیند بھی آجاتی ہے۔ “

فائزہ کا تعلق اسلام آباد سے ہے ۔وہ کہتی ہیں :
”میری عادت تھی کہ میں دن کو بھی کم از کم ایک گھنٹہ ضرور سوتی تھی۔اس وجہ سے مجھے رات کو جلدی اور پر سکون نیند نہیں آتی تھی۔ کسی نے مشورہ دیا کہ دن کو سونا چھوڑ دوں۔کچھ عرصے سے میں نے دن کو سونا آہستہ آہستہ کم کیا اور اب بالکل چھورڑدیا ہے۔مجھے اب پرسکون نیندآتی ہے۔“

روات سے سائرہ اشفاق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں:
”رات کونیند نہ آئے تو مجھے بہت بے چینی ہوتی ہے تاہم میرے ساتھ ایسا بہت کم ہوتا ہے۔میں چونکہ پڑھنے کی شوقین ہوں ،اس لےے کوئی کتاب اٹھا کر پڑھنا شروع کر دیتی ہوں جس سے جلد ہی مجھے نیند آ جاتی ہے ۔بعض اوقات امی سے سر کاہلکا مساج کرواتی ہوں۔ اس سے بھی کافی فائدہ ہوتا ہے۔ کبھی کبھار سونے سے پہلے نہا لیتی ہوں۔“

چکوال سے عبدالغفور کہتے ہیں:
”مجھے نیند نہ آرہی ہوتو نیم گرم دودھ پی لیتا ہوں۔اس کے علاوہ ہلکی چہل قدمی کرتا ہوں ۔پھر بھی نیند نہ آئے تو مطالعہ کر لیتا ہوں۔“

راولپنڈی سے میمونہ توقیر کہتی ہیں:
”میں جب ٹینشن میں ہوتی ہوں تو مجھے نیند نہیں آتی۔ میں خود کو پر سکون رکھنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن بعض اوقات اس میں کا میاب نہیں بھی ہوتی۔ایسے میں میری نیند پوری ہی نہیں ہوپاتی۔“

ساجدہ بی بی کا تعلق جھنگ سے ہے ۔وہ کہتی ہیں:
” میں پر سکون ماحو ل میں سونے کی عادی ہوں۔اس لےے ہمیشہ بچوں کو پہلے سلا دیتی ہوں اور پھر خود سوتی ہوں۔نیند نہ آنے کی صورت میں نیم گرم پانی سے نہانا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔“
لاہور سے سحرش حامد کا کہنا ہے :
”جب مجھے نیند نہ آرہی ہو تو میں ٹی وی لگا لیتی ہوں ۔اس پر کوئی فلم وغیرہ دیکھ لیتی ہوں یا موسیقی سن لیتی ہوں۔“

———————————————————————————————————————

نیندکے اصول(sleep hygiene) اپنائیں
اگر نیند کے اصولوں(sleep hygiene)پر عمل کرنے بھی نیند نہ آئے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہےے۔ان اصولوں میںسونے سے چار گھنٹے قبل کھانا، نیم گرم پانی سے نہانا،رات کے وقت چائے کافی سے اجتناب،شام کے بعد ورزش سے پر ہیز،نیند آئے تب ہی سونے کے لےے لیٹنا،دوپہر میں صرف20منٹ سونا وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سونے سے قبل نیم گرم دودھ پینا اور مطالعہ سے بھی اچھی نیند آتی ہے۔فلم ،ڈرامہ وغیرہ سے نیندمزید اڑ جاتی ہے اس لےے سونے کے وقت ان سے پرہیز کرناچاہےے۔
(ڈاکٹرفرخ متین ،شفا انٹرنیشنل ہسپتال، اسلام آباد)

Vinkmag ad

Read Previous

صحت سے متعلق غلط مفروضوں کی تصحیح

Read Next

Abdominal Cramps | پیٹ میں مروڑ کی اصل وجہ کیا ہے؟

Most Popular