Vinkmag ad

ناخن کیسے بڑھتے ہیں

خوبصورت اور صحت مند ناخن ہاتھوں اور پاؤں کی دلکشی اورجاذبیت کو چارچاند لگا دیتے ہیں۔ ناخن انگلیوں کو چوٹ وغیرہ سے بچانے کے علاوہ چھوٹی چیزوں کو پکڑنے اورکھرچنے کے لئے بھی استعمال ہوتے ہیں۔ بعض اوقات ناخنوں کی سطح کو دیکھ کر ہی ڈاکٹر صحت سے متعلق کافی معلومات اخذ کر لیتے ہیں۔

کیا آپ کے ذہن میں کبھی یہ خیال آیا کہ ناخن کے بڑھنے کے پیچھے کیا سائنس کارفرما ہوتی ہے؟ اگر نہیں تو آئیے جانتے ہیں۔

انگلی پہ لگے ناخن کے U کے شکل کے آخر میں کیوٹیکل ہوتا ہے جہاں سے ناخن کی افزائش شروع ہوتی ہے۔ اس حصے کو’’ میٹرکس‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس کے خلیے تقسیم در تقسیم ہو کر ناخن کے خلیے بناتے ہیں۔ یہ خلیے جب نشوونما پاتے ہیں تو کیروٹین نامی پروٹین بھی بناتے ہیں۔

یہ پروٹین ناخنوں کے ساتھ ساتھ بالوں اور جلد کی بیرونی سطح کی تشکیل میں بھی مدد دیتا ہے۔ جب اس پروٹین میں نئے خلئے بنتے ہیں تو یہ پرانے خلیوں کو جلد سے باہر نکال دیتے ہیں۔ اس طرح ہمیں ناخن بڑھا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ نئے خلئے بننے کا عمل مسلسل جاری رہتا ہے۔

ناخن کا وہ حصہ جو ہمیں نظرآتا ہے نیل پلیٹ کہلاتا ہے جبکہ وہ جگہ جہاں یہ ناخن ٹکا ہوتا ہے اسے نیل بیڈ کہتے ہیں۔ ہمارے ناخن کے آغاز پر آدھے چاند کی شکل میں سفید رنگ کا ایک نشان بھی ہوتا ہے۔

ہمیں چاہئے کہ انہیں وقت پر تراش لیا کریں کیونکہ جب ہم مٹی یا جراثیم والی جگہ پر کام کرتے ہیں تو یہ نقصان دہ چیزیں ناخنوں میں بھی چلی جاتی ہیں۔ ان ہاتھوں سے جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو ممکنہ طورپر یہ جراثیم ہمارے جسم میں داخل ہو کر بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہاتھوں کی صفائی کے دوران ناخنوں کو بھی اچھی طرح صاف کریں۔

How do nails grow, science behind nail growth, nakhun kaisay barhtay hain

Vinkmag ad

Read Previous

Flu vaccination can save lives

Read Next

کیا مالٹے سے گلا خراب ہوسکتا ہے؟

Leave a Reply

Most Popular