Vinkmag ad

کھانوں سے متعلق کچھ مفروضے

ہمارے معاشرے میں کھانوں سے متعلق کچھ مفروضے بہت عام ہیں۔ مثلاً رات کو پیاز یا دہی نہیں کھانا چاہیے یا کچھ پھل مثلاً انگور یا خربوزہ کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیے۔ ان کا حقیقت کے ساتھ کس حد تک تعلق ہے، آئیے جانتے ہیں۔

رات کو پیاز یا دہی کھانا

جہاں تک رات کو سونے سے پہلے سنیکس کھانے کی بات ہے تو یہ عادت اچھی نہیں۔ تاہم اگر بہت زیادہ بھوک محسوس ہو تو انہیں تھوڑی مقدار میں کھایا جا سکتا ہے۔

پیاز کی بات کریں تو اس میں فائبر کی وہ قسم ہوتی ہے جو قدرے دیر سے ہضم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ پیاز کھانے سے گیس بھی ہو سکتی ہے۔ ان خصوصیات کی وجہ سے رات کو پیاز کھانا آپ کی نیند میں خلل پیدا کر سکتا ہے۔ اس کی دیر سے ہضم ہونے والی خصوصیات کی بدولت صبح کے وقت پیٹ بھرا یا پھولا ہوا محسوس ہو سکتا ہے۔ اگر پیاز کھانے کے دو سے تین گھنٹے بعد سوئیں تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

جہاں تک دہی کا تعلق ہے تو وہ ڈائٹری پروٹین، کیلشیم اور پروبائیوٹکس سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ اجزاء ہاضمے کے لیے مفید ہیں۔ اگر دہی رات کو ذرا دیر سے استعمال کریں تو اس میں موجود پروٹین کی وجہ سے صبح پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوگا۔

پھل کھانے کے بعد پانی پینا

بہت سے لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پھل کھانے کے بعد پانی پینا اپھارے، گیس یا درد کی وجہ بن سکتا ہے۔ اگر یہ مسائل ہوں تو ان کی وجہ انہیں کھانے کے بعد پیا گیا پانی نہیں ہوتا۔ اس لیے پھل کھانے کے بعد پانی پینا قطعاً مضر صحت نہیں۔ اگر آپ روزانہ زیادہ فروٹ کھاتے ہیں تو آنتوں کا بیکٹیریا زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کرتا ہے جو ڈکار یا اپھارے کی وجہ بن سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

Exercise is good for health

Read Next

پاکستان ہیپاٹائٹس سی میں پہلے نمبر پر آ گیا

Leave a Reply

Most Popular