Vinkmag ad

گندم کی بھوسی‘روزانہ کتنی استعمال کریں؟

گندم کی چھان‘ روزانہ کتنی استعمال کریں؟

عموماً کسی بھی فرد کے روزمرہ کی خوراک کو اس کے قد، وزن،عمر اورغذائی ضروریات کی بنا پرمتعین کیا جاتا ہے۔ دن بھر کی خوراک کواگر ’ایک پلیٹ ‘ سے تشبیہ دے دی جائے تو آپ آدھی پلیٹ کو تازہ پھلوں اور سبزیوں کے لئے مختص کر دیں۔ اس کے بعد ایک چوتھائی حصے کوپروٹینز سے بھردیں جن میں گوشت، سی فوڈ، لوبیا، گری میوہ جات، انڈے اور مرغی وغیرہ شامل ہیں۔ باقی ماندہ ایک چوتھائی حصہ اجناس کے لئے رکھ دیں۔ اس میں سالم غلہ (whole grain) یا فائبرکی حامل غذائیں مثلاً چاول، پاستہ ، گندم کی چوکر والی روٹی اوربریڈ وغیرہ شامل ہیں۔

دن میں گندم کی چوکر کی 4 سے 8 سرونگ تجویز کی جاتی ہیں ۔ سرونگ سے مراد ایک وقت میں لی جانے والی خوراک کی مقدارہے جو ٹھوس غذا کی صورت میں تقریباً ایک چپاتی کے برابراورمائع یا نیم مائع جات کی شکل میں ایک چھوٹے پیالے جتنی ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ماہرین غذائیات کی طرف سے یہ ہدایت بھی کی جاتی ہے کہ اسے مختلف شکلوں مثلاً بریڈ، رس اورروٹی وغیرہ میں کھائیں۔ مزیدبرآں اپنی روزمرہ کی خوراک میں ایک چوتھائی حصہ دودھ  اور اس سے بنی اشیاء کا بھی رکھیں۔

what is daily requirement of wheat bran

Vinkmag ad

Read Previous

کیا ٹوتھ برش اور مسواک شرعاًیکساں ہیں ؟

Read Next

جوڑوں کی سوزش بچاؤ کیسے

Leave a Reply

Most Popular