Vinkmag ad

کھانسی کے شربت میں جعلی اجزاء پر ایک بار پھر الرٹ جاری

ڈبلیو ایچ او نے پاکستان میں کھانسی کے شربت میں جعلی اجزاء پر ایک بار پھر الرٹ جاری کیا ہے۔ ادارے کے مطابق جعلی مواد ممکنہ طور پر جان بوجھ کر غلط لیبل لگایا گیا۔ ان اجزاء سے پیٹ میں درد، قے، اسہال، پیشاب کرنے میں دشواری، سر درد، دماغی حالت میں تبدیلی اور گردے کو جان لیوا نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مینو فیکچررز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مستند اور منظور شدہ سپلائرز سے ہی خام مال حاصل کریں۔ مائع دوائیں خصوصاً کھانسی کے سیرپ تیار کرنے والی کمپنیاں ڈبلیو ایچ او کے سٹینڈرز کی سختی سے پابندی کریں۔ کھانسی کے شربت میں جعلی اجزاء پر ایک بار پھرالرٹ جاری ہونا پاکستانی کی ساکھ پر بدنما داغ ہے۔

ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی آف پاکستان  کے تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ مقامی دکانداروں نے تھائی لینڈ کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے استعمال شدہ کنٹینرز کو ان اجزاء کی سپلائی کے لیے استعمال کیا ہے۔

جنوری 2024 میں ڈریپ نے کھانسی کے شربت کی تیاری میں جعلی اجزاء استعمال ہونے کی شکایت پر ملک گیر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ کھانسی کے شربت میں جعلی اجزاء پر ایک بار پھر الرٹ جاری ہونا تشویشناک ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں۔

 

 

Vinkmag ad

Read Previous

چہرے پر زخم

Read Next

ہیپاٹائٹس اے

Leave a Reply

Most Popular