Vinkmag ad

ہیپاٹائٹس اے

ہیپاٹائٹس جگر کی بیماری ہے جسے جگر کی سوزش بھی کہتے ہیں۔ اس کی کئی اقسام ہیں جن میں سے ایک ہیپاٹائٹس اے بھی ہے۔ گرمیوں میں جراثیم سے آلودہ پانی اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء کے استعمال کے باعث ہیپاٹائٹس اے اور ای کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

یہ مرض کسی بھی فرد کو ہو سکتا ہے اور بالعموم زندگی میں ایک ہی بار ہوتا ہے۔ اس کے بعد اس مرض کے خلاف جسم کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔ ہیپاٹائٹس اے کھانسی یا چھینک مارنے سے نہیں پھیلتا۔ لہٰذا مریض کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے والے افراد خوفزدہ نہ ہوں۔ وہ لوگ خاص طور پر اس مرض سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں جو بیرون ملک سفر کا ارادہ رکھتے ہوں۔ اس کے دو ٹیکے کئی سال تک اس بیماری سے بچاؤ کے لیے کارآمد رہتے ہیں۔

ہیپاٹائٹس اے سے نپٹنے کے لیے اہم ہدایات

٭ ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد اچھی طرح سے ہاتھ دھوئیں۔

٭ پینے کے لیے ابلا ہوا پانی استعمال کریں اور کھانے کی اشیاء کو صاف پانی سے اچھی طرح دھو کر استعمال کریں۔

٭ ہیپاٹائٹس اے کے مریضوں کو صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے تاکہ وہ بیماری پھیلانے کا سبب نہ بنیں۔

٭ ایک سال تک کی عمر تک کے بچے اس بیماری کے پھیلاؤ کا زیادہ سبب بنتے ہیں۔ انہیں نہلانے اور کپڑے تبدیل کرنے کے بعد اچھی طرح صابن سے ہاتھ دھوئیں۔

٭ متوازن غذا کے ساتھ ساتھ پانی کا استعمال قدرے زیادہ مقدار میں کریں۔ مریض اپنے آرام کا بھی خیال رکھیں۔

کیا نہ کریں

٭ دوسرے افراد کے کھانے پینے کی اشیاء مت استعمال کریں۔

٭ نوالہ چبا کر بچوں کے منہ میں مت ڈالیں۔

٭ چکنائی والی خوراک کم سے کم استعمال کریں۔

٭ اگر الکوحل کا استعمال کرتے ہیں تو اسے بند کر دیں۔

٭ اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی دوا استعمال نہ کریں۔

٭ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ ایسے علاقوں میں نہ جائیں جہاں صفائی کا مناسب انتظام موجود نہ ہو۔

Vinkmag ad

Read Previous

کھانسی کے شربت میں جعلی اجزاء پر ایک بار پھر الرٹ جاری

Read Next

Exercise is good for health

Most Popular