Vinkmag ad

میکسیکن بریٹوز

Mexican Burritos
تیاری کا وقت:20منٹ پکانے کا وقت:25منٹ کیلوریز:289.2 سرونگ:5
اس ڈش کو بنانے کے لیے اسے کئی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ تھوڑی سی محنت طلب ہے ۔سب سے پہلے
روٹی بنانے کے لیے
میدہ 1 کپ
گندم کا آٹا 1 کپ
کارن فلور 1 کپ
نیم گرم پانی(گوندھنے کے لئے) حسب ضرورت
دہی 3کھانے کے چمچ
ترکیب:ان تمام اجزاء کو گوندھ کر روٹیاں بنالیں ۔خیال رہے کہ یہ روٹیاںپتلی ہوں۔
فلنگ کے لئے اجزاء
بون لیس چکن 11/2 کلو
چلی پیسٹ حسب ضرورت
لہسن(چاپ ) ایک چائے کا چمچ
کریم 2کھانے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
ترکیب :چکن‘چلی پیسٹ‘ لہسن‘کریم اور نمک کو اچھی طرح مکس کرکے کچھ دیرکے لیے رکھ دیں ‘پھر تیز آنچ پرفرائی کرلیں۔
منٹ مایوڈپ کے لئے
مایونیز 1 کپ
کریم 1 کپ
پودینے کے پتے(چاپ ) 1 کپ
ترکیب:ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں‘ منٹ مایو ڈپ تیار کر لیں۔
سالسہ کے لئے
چلی گارلک ساس 1 کپ
ٹومیٹوساس 1/2کپ
گرین چلی پیسٹ 2کھانے کے چمچ
پیاز(چاپ اور فرائی ) 1/2کپ
ہری مرچ(چاپ ) 2کھانے کے چمچ
شملہ مرچ(چاپ ) 2کھانے کے چمچ
سرخ مرچ(چاپ ) حسبِ ضرورت
ترکیب:سب اشیاء کو مکس کرکے سالسہ تیارکر لیں۔
اچار کے لئے
کھیرا حسب ضرورت
سرکہ 1کپ
پانی 1کپ
ترکیب:کھیرے کے ٹکڑوں کو رات بھر سرکے او ر پانی میں پڑارہنے دیں ‘اچار تیار ہے۔
سلاد کے لئے
شملہ مرچ 1عدد
ٹماٹر 2عدد
تازہ دھنیا حسبِ ضرورت
ترکیب:ٹماٹر اور شملہ مرچ کو چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ کر دھنیا شامل کر دیں ۔
2۔اب ایک پلیٹ میںتیارکردہ روٹی رکھیں اور اس پر بون لیس چکن‘ منٹ مایوڈپ‘میکسیکن سالسہ‘ اور سلاد ڈال کر روٹی کو رول کردیں۔مزیدارمیکسیکن بریٹوز تیار ہیں۔
غذائیت پہچانئے
یہ بریٹوز وٹامن اے اور سی کا بڑا ذریعہ ہیں لہٰذاجولوگ ان کی کمی کا شکار ہیں وہ اسے کھانے میں ضرور شا مل کریں۔ اس میں کیلشیم اور آئرن کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔کیلشیم‘ ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لئے بہت ضروری ہے۔جبکہ آئرن کا ایک بڑا ذریعہ ہونے کے ناطے یہ خون میں موجود آکسیجن کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔ سوڈیم زیادہ مقدار میں ہونے کے باعث اس کو ہائی بلڈ پریشر کے مریض معالج کے مشورے سے کھائیں۔
عروج رئوف ‘ماہر غذائیات‘شفا انٹرنیشنل ہسپتال‘فیصل آباد

Vinkmag ad

Read Previous

’’محبت‘‘

Read Next

چاکلیٹ کپ کیک

Most Popular