Chocolate Cup Cake
تیاری کا وقت:15منٹ پکانے کا وقت:15منٹ کیلوریز:158 سرونگ:9
اجزائ
دودھ 1 1/2 کپ
مکھن 2کھانے کے چمچ
تیل 1/4کپ
کوکو پائوڈر 1/2کپ
میدہ 1 کپ
انڈا( پھینٹا) 1 عدد
بیکنگ سوڈا 1/2چائے کا چمچ
چینی 2کھانے کے چمچ
ترکیب
1۔اوون کو 180ڈگری پر یا 375Fپر 10منٹ کے لئے گرم کریں۔
2۔ایک پین میںدودھ‘مکھن‘ تیل اور کوکو پائوڈر کو تب تک گرم کریں جب تک کہ مکھن پگھل نہ جائے۔ پھر اس مکسچر کو کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا ہونے دیں ۔
3۔اب اس آمیزے میں میدہ‘ بیکنگ سوڈا‘ چینی، انڈا اور دودھ شامل کرکے الیکٹرک بیٹر سے اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اگر الیکٹرک بیٹرنہ ہو تو مکسچر کو تب تک پھینٹیں جب تک کہ تمام اجزاء یکجا نہ ہوجائیں۔
4۔ بیکری ٹرے میںپیپرکیس رکھیں اور ہر کیس میں تقریباً3کھانے کے چمچ برابرمکسچر ڈالیں۔
5۔15سے 20منٹ تک بیک کریں۔مزیدار کپ کیک تیار ہیں۔
سجانے کے لئے
کریم(پھینٹ لیں) 1/2کپ
چاکلیٹ چپس،بیکنگ چاکلیٹ 3/4کپ
ترکیب
1۔بیکنگ چاکلیٹ کریم کوایک بائول میں ڈالیں۔
2۔کریم کو ہلکی آنچ پر گرم کریں یہاں تک کہ کناروں پر ہلکے ہلکے بلبلے بننے لگیں۔
3۔چاکلیٹ چپس کے بائول میں کریم انڈیل کرپانچ منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔پھراس آمیزے کواچھی طرح بیٹ کر لیں ۔اگراسے گاڑھا کرنا چاہیں تو برف کے اوپر اس بائول کو رکھ کر پھینٹیں۔کپ کیک ٹھنڈے ہونے پر اس کریم کے مکسچر سے گارنشنگ کریں۔
غذائیت پہچانئے
چاکلیٹ کپ کیکس توانائی اور سیر شدہ چکنائی سے بھر پور ہوتے ہیں۔ کبھی کبھارکھانے کے لئے یہ ایک اچھی ڈیزرٹ ہے۔ دل کے مریض یاہائی کولیسٹرول سے متاثرافراد‘ ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔ بڑھتی عمر کے بچوں کے لئے یہ پروٹین، فیٹس اورکاربوہائیڈریٹس حاصل کرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔
عروج رئوف ‘ماہر غذائیات‘شفا انٹرنیشنل ہسپتال‘فیصل آباد