Vinkmag ad

مرغ میتھی

مرغ میتھی
تیاری کا وقت:20منٹ پکانے کا وقت:30منٹ کیلوریز:546.4 سرونگ:7
اجزاء
مرغی 12ٹکڑے
تازہ میتھی 12گڈی
لال مرچ پائوڈر 1کھانے کا چمچ
ادرک (پسی ہوا) 1/2کھانے کا چمچ
لہسن(پسا ہوا) 1/2کھانے کا چمچ
ہری مرچ 2عدد
ہلدی 2چائے کے چمچ
تیل 1/4پیالی
نمک حسب ذائقہ
ترکیب
1۔میتھی اچھی طرح دھوکر تھوڑی ہلدی کے ساتھ بھگو دیں۔
2۔ اس کے بعد مرغی دھو کر ادرک، لہسن اور ہلدی لگا کر ہلکا سا تل لیں۔ جب سنہری برائون ہو جائے تو نکال کر الگ رکھ لیں۔
3۔دیگچی میں تیل گرم کریں اور پیاز سنہری کریں۔ پھر اس میں ادرک، لہسن، ہلدی، نمک اور مرچ ڈال کر بھون لیں۔ مرغی، میتھی، ہری مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پہ رکھ دیں۔
4۔میتھی کا پانی خشک ہو جائے تو بھون کراُتار لیں۔سادہ گرم چاول کے ساتھ پیش کریں۔
ماہرِغذائیات
یہ ہائی پروٹین ڈش ہے اور فولیٹ، وٹامن اے، وٹامن سی، پوٹاشیم، آئرن اور زنک مہیا کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ گردے میں پتھری یا گردے کے کسی مرض کا شکار افراد اسے احتیاط سے اور اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں۔
عروج رئوف‘ماہرغذائیات‘شفا انٹرنیشنل ہسپتال‘فیصل آباد

Vinkmag ad

Read Previous

چاکلیٹ کپ کیک

Read Next

کھٹمنڈوکھجور

Most Popular