Khatmandu Khajoor
تیاری کا وقت:10منٹ پکانے کا وقت:30منٹ کیلوریز:569 سرونگ:12
اجزاء
کھجور 1/2کلو
اخروٹ 1کپ
ناریل کا پائوڈر 1کپ
بسکٹ 1پیکٹ
چینی 1/2کپ
کریم 2کپ
مارجرین 4کھانے کے چمچ
ترکیب:
1۔کھجورسے گٹھلی نکال کر اس کا گودا بنا لیں ۔
2۔دیگچی یا کڑاہی میں مارجرین کو ہلکا گرم کریں پھر اس میں کھجوروں کا گودا ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ جب گاڑھا ہو جائے تو چینی اور ناریل کا پائوڈر ڈال کر پانچ منٹ کے لئے مزید بھونیں۔
3۔اب اس میں اخروٹ اور بسکٹ توڑ کر ملا دیں ۔ چمچہ مسلسل ہلاتے رہیںتاکہ مکسچر پیندے میںنہ چپکے ۔
4۔ ایک تھالی میں چکنائی لگا کر حلوہ پھیلا دیں۔ کریم خوب اچھی طرح پھینٹ لیں ۔ گاڑھی ہو جائے تو آمیزے کے اوپر پھیلا دیں۔
5۔ اپنے پسندیدہ ڈرائی فروٹ سے سجا کر پیش کریں۔
غذائیت پہچانئے
یہ ڈش پوٹاشیم، آئرن ، کیلشیم اور فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔مگر زیادہ میٹھی ہونے کی وجہ سے اس میں کیلوریز بھی زیادہ ہیں ۔ ان کی مقدار کم کرنے کے لئے کریم استعمال نہ کریں‘ چینی کم ڈالیںاورسرونگ سائز بھی کنٹرول میںرکھیں۔ چونکہ اس میں پوٹاشیم، فاسفورس اور فیٹس کی زیادہ مقدار ہے،اس لئے گردے کے مریض اس سے پرہیز کریں۔
عروج رئوف‘ماہرغذائیات‘شفا انٹرنیشنل ہسپتال‘فیصل آباد