Vinkmag ad

مچھر کچھ دلچسپ، کچھ انوکھا

اگر آپ سے پوچھا جائے کہ زمین پر انسانی جان کا سب سے بڑا دشمن کون ہے؟ تو آپ کا جواب شیر‘ چیتا‘بھیڑیا‘ سانپ اور شارک وغیرہ میں سے کوئی ہو گا لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔ شارک اور بھیڑئیے سال میں اوسطاً صرف 10، 10لوگوں کی جان لیتے ہیں اورٹاپ 10 کی فہرست میں آخری نمبر پر ہیں۔شیر اور ہاتھی بھی سال میں اوسطاً 100، 100 لوگوں کی زندگی کا چراغ گل کرتے ہیں۔ کتا اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جس کے کاٹے سے دنیا بھر میں اوسطاً 25,000 افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ تیسرا نمبر سانپ کا ہے جس کاڈنگ ہر سال 50,000 افراد کو ہلاک کر دیتا ہے۔انسانی جان کا سانپ سے بھی بڑا دشمن خود انسان ہے جو سالانہ4,75000 ہم جنسوں کو ہلاک کرنے کا سبب بنتا ہے۔ تاہم انسان کا سب سے بڑا دشمن مچھر ہے جس کی پھیلائی ہوئی بیماریوں سے ہر سال دنیا بھر میں اوسطاً1,000,000 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔مچھر سے متعلق کچھ دلچسپ حقائق مندرجہ ذیل ہیں:

٭مچھروں کے لیے’’ کاٹنے ‘‘کا لفظ ا ستعمال کیا جاتا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے دانت نہیں ہوتے ۔
٭مادہ مچھر ایک وقت میں تقریباً300انڈے دے سکتی ہے۔
٭ایک مچھر کے زندہ رہنے کا دورانیہ تقریباً دو ماہ سے کم ہوتاہے۔
٭دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر اڑنے والے تمام کیڑوں مثلاً تتلی ،شہد کی مکھی وغیرہ کے درمیان اڑان کا مقابلہ کروایا جائے تو مچھراپنی کم رفتار کے باعث ان سب سے ہار جائے گا۔اِس کے اڑنے کی رفتار سب سے کم ( 1سے1.5میل فی گھنٹہ) ہوتی ہے۔
٭چونکہ یہ گرمی میں پائے جاتے ہیں‘ اس لیے گہرے رنگ مچھر کو زیادہ متاثر کرتے ہیں ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ گہرے رنگ ہلکے رنگوں کی نسبت حرارت کو زیادہ جذب کرتے ہیں ۔
٭صرف مادہ مچھر کاٹتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نر مچھر پھولوں کے رس پر گزارہ کرتا ہے جبکہ مادہ مچھرکو انڈے دینے کے لیے خون درکار ہوتا ہے جو وہ انسانی جسم سے حاصل کرتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

مغز کے کٹلس Maghaz Cutlets

Read Next

بیسنی نان ختائی Baisani Naan Khatai

Leave a Reply

Most Popular