Vinkmag ad

انٹرنیٹ ایڈکشن ٹیسٹ کی مدد سے اپنا جائزہ خود لیجئے

انٹرنیٹ ایڈکشن ٹیسٹ کی مدد سے اپنا جائزہ خود لیجئے

ڈاکٹر کمبرلی ینگ
انٹرنیٹ ایڈکشن سائیکالوجسٹ‘سنٹر آف انٹرنیٹ ایڈیکشن‘برطانیہ کی شفانیوز انٹرنیشنل کے لئے خصوصی تحریر

آج کادور بلاشبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا دور کہلاتا ہے۔ اس کے بہت سے فوائد ہیں لیکن نقصانات کی بھی ایک لمبی فہرست ہے۔ان میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے ایک لَت یانشےکی صورت اختیار کر لی ہے ۔ایسے مناظر اکثر دیکھنے میں آتے ہیں جن میں تین دوست اکٹھے بیٹھے ہیں لیکن تینوں آپس میں بات کرنے کی بجائے موبائل پر مصروف ہیں۔ بیویوں کو شکایت ہے کہ ان کے شوہر گھر آنے کے بعد انہیں اور بچوں کو وقت دینے کی بجائے کمپیوٹر پر بیٹھ جاتے ہیں۔ اس سے سماجی تعلقات پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

انٹرنیٹ ایڈکشن ٹیسٹ
یہاں ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ انٹرنیٹ کا کتنا استعمال درست ہے اور وہ کون سی حد ہے جب وہ ’’لت‘‘ بن جاتا ہے ۔ اس کے لئے ماہرین نفسیات نے ایک ٹیسٹ تشکیل دیا ہے جس کی روشنی میں آپ اپناجائزہ لے سکتے ہیں۔ اگر مندرجہ سوالات میں سے پانچ کا جواب ’’ہاں‘‘ میں ہے تو مان لیجئے کہ آپ انٹرنیٹ کی لت کا شکار ہیں:
٭کیا آپ ہر وقت انٹرنیٹ کے متعلق سوچتے رہتے ہیں؟
٭کیا آپ ذہنی سکون حاصل کرنے کے لیے زیادہ وقت انٹرنیٹ پر گزارنا چاہتے ہیں؟ ٭کیا آپ نے کئی مرتبہ اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے؟
٭کیا انٹرنیٹ کازیادہ استعمال ترک کرنے کی کوشش میں آپ بے چین‘موڈی‘اداس یا غصیلے ہونے لگتے ہیں؟
٭کیا آپ سکرین کا استعمال کرتے ہوئے وقت کا اندازہ نہیں رکھ پاتے؟
٭کیا اس عادت کی بنا پر آپ کے رشتے‘ملازمت یا پڑھائی دائو پر لگ رہی ہے؟
٭کیا کبھی انٹرنیٹ کے استعمال کی وجہ سے اپنی فیملی‘ڈاکٹر یا کسی اور سے جھوٹ بولنے کی ضرورت پیش آئی ہے؟
٭کیا انٹرنیٹ آپ کے لیے حقیقی دنیا کے مسائل سے چھٹکارے کا ایک ذریعہ بن گیا ہے ؟

چند دیگر علامات
انٹرنیٹ کی لَت کی مزید علامات مندرجہ ذیل ہو سکتی ہیں:
انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال روکنے میں ناکامی‘گھر اور اہل خانہ پر انٹرنیٹ کے استعمال کو ترجیح دینا ‘ نیند متاثر کرنا‘انٹرنیٹ کے استعمال سے متعلق جھوٹ بولنااوراس کے لئے اہل خانہ یا دوستوں کو دغا دینا ‘ اضطراب یا ڈپریشن محسوس کرنا‘انٹرنیٹ کے زیادہ استعمال کے باعث (جسمانی سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے )وزن کابڑھنا یا(کھانے کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے )اس کا کم ہونا‘ کمر یا سرمیں درد ہونااورسکرین ایڈکشن کی وجہ سے جسمانی سرگرمیاں اور کھیلیں ترک کرنے لگنا وغیرہ۔
اس لت میں مبتلا افراد میں حقیقی زندگی میں اہم افراد کے ساتھ جذباتی لگائو کم ہونے لگتا ہے۔وہ لوگوں سے کٹنے لگتے ہیں جس کا نتیجہ سماجی اضطراب کی شکل میں نکلنے لگتا ہے۔سوشل میڈیا‘آن لائن گیمز یا انٹرنیٹ پر موجود سرگرمیاں ان کے لیے حقیقی مسائل سے فرار کا ذریعہ بننے لگتی ہیںاور یہ سلسلہ رکنے میں ہی نہیں آتا۔

اگر آپ بھی اس مسئلے کا شکار ہیں تو آپ کوچاہئے کہ اس سے آگاہی حاصل کریں اور اس سے نکلنے کی تدبیر کریں۔ اگلے شمارے میں ان تدابیر پر روشنی ڈالی جائے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

گیسٹرو انیٹرالوجی کون سا ڈاکٹر‘کون سا شعبہ

Read Next

انگور گر کھٹے نہ ہوں…

Leave a Reply

Most Popular