Vinkmag ad

دئیے گئے لفظ‌، موضوع پر منتخب اشعار.

اس ماہ کا موضوع ”نعتیہ اشعار”
مرے رسول کہ نسبت تجھے اجالوں سے
میں تیرا ذکر کروں صبح کے حوالوں سے
شاعر:احمدفراز‘ انتخاب: صبیحہ احمد‘ لاہور
بہر تصدیق سند نامہ نسبت عشاق
مہرخاتم کے نگینے کی طرف دیکھتے ہیں
ُُٰشاعر:افتخار عارف‘ انتخاب:شاہد اعوان‘ کراچی
جمالِ دعوت‘ کمال سیرت‘ ظہورِ فتحِ مبیں کی صورت
اک ایک پہلو میں رب العزت کی شان ظاہر‘سلام تجھ پر
شاعر:اشرف آصف‘‘ انتخاب:فیصل اعوان‘ چکوال
پیغمبر کا جہاں پر آستاں ہے
زمیں کا اتنا ٹکڑا آسماں ہے
شاعر:استاد امام دین گجراتی‘ انتخاب:طارق خان‘ گجرات

نعت لکھتا ہوں مگر شرم مجھے آتی ہے
کیا مری ان کے مدح خوانوں میں ہستی ہو گی
شاعر:منشی شنکر لال ساقی‘ انتخاب:محمداسماعیل ‘ تلہ گنگ
کلمہ صلِ علیٰ وردِ زباں رکھتا ہوں
خواب میں دیکھ لیا ہے قد بالا تیرا
شاعر:پیارے لال رونق‘ انتخاب:شبیر احمد‘ راولپنڈی
بتائوں کوثری کیا شغل اپنا
میں ہوں ہر دم ثناخوانِ محمد
شاعر:دلورام کوثری‘ انتخاب: کوثرجبیں‘ اٹک

ہے حامی و ممدوح مرا شافعِ محشر
کیفی مجھے اب خوف ہے کیا روزِ جزا کا
شاعر:پنڈت دتاتریہ کیفیؔ‘ انتخاب: محمدعلی‘ جھنگ
اے باعث صد فخرجہاں شان مدینہ
اے نغمہ سرا بلبل بستان مدینہ
شاعر:تیج ونت رائے‘ انتخاب:اسماء زبیر‘ راولپنڈی
کہہ دل کا حال شاہِ رسالت مآب سے
ہو بے نیاز ذکرِ عذاب و ثواب سے
شاعر:عرش ملیسانی‘ انتخاب:تنویر اکبر‘ فیصل آباد
عشق ہو جائے کسی سے کو ئی چارہ تو نہیں ہے
صرف مسلم کا محمد پہ اجارہ تو نہیں ہے
شاعر:کنور مہندر سنگھ بیدی‘ انتخاب:طاہر خان‘ پشار
اگر دیکھی نبوت تو محمد آپ کی دیکھی
کرم دیکھا، عمل دیکھا، مثالی زندگی دیکھی
شاعر:کرنال سنگھ سردار پنچھیؔ‘ انتخاب:
خدا کا وہ نہیں ہوتا‘ خدا اس کا نہیں ہوتا
جسے آتا نہیں ہونا‘ تمہارا یا رسول اللہ
شاعر:چاندبہاری لال صبا‘ انتخاب:آصف محمود‘ کراچی
خال رخسار نبی کی کیا صفت تارا لکھے
کہہ نہیں سکتے ہیں ہرگزناقہ تاتار ہم
شاعر:لالہ تاراچند تارا‘ انتخاب:شائستہ جبین‘ گجرات
پھرکالکا پرشاد سے کوئی پوچھے کہ تو کیا لے
تو نعلین محمد کو وہ آنکھوں سے لگا لے
شاعر:کالکا پرشاد‘ انتخاب:قراۃ العین‘ اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

انسولین کتنی اور کیسے لگائیں

Read Next

بینگن کا رائتہ

Leave a Reply

Most Popular