Vinkmag ad

خود کو صحت مند رکھنے کےلئے آپ کیا کرتے ہیں ؟

    عظمٰی رشیدکا تعلق پشاور سے ہے۔اس موضوع پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہتی ہیں:
”صحت مند رہنے کے لےے ورزش بہت ضروری ہے۔میں خود کو صحت مند رکھنے کے لےے دن میں کم ازکم آدھا گھنٹہ’ ایروبک ورزشیں‘ ضرور کرتی ہوں۔ “
سیالکوٹ سے عائشہ وجاہت کہتی ہیں:
”میرے مطابق صحت مند رہنے کے لےے بہت سی باتوں پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ان میں روزانہ ورزش کرنا،دن میںکم از کم آٹھ گلا س پانی پینا،پوری نیند کرنا،سبزےوں اور پھلوں کا زیادہ اور چکنائی کا کم استعمال، سوڈا، کولا ڈرنکس اورجنک فوڈ سے پر ہیز،ٹھیک انداز سے اٹھنا اور بیٹھنا وغیرہ شامل ہیں۔صحت مند رہنے کے لےے ان سب باتوں پر عمل کرنا ضروی ہے۔“
ارسلان فہیم کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ ان کا کہنا ہے:
”میں صحت مند رہنے کے لےے مختلف اخبارات اور رسائل میں صحت عامہ سے متعلق مضامین پڑھتا رہتاہوں۔ہم سب گھر والے گوشت،گھی،نمک اور چینی کے بکثرت ا ستعمال سے پر ہیز کرتے ہیں۔اس کے علاوہ روزانہ سیر کرنا ہمارے معمول میں شامل ہے۔ “
اٹک سے نگہت الماس کا کہنا ہے:
”میں حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرتی ہوں۔اگر بیمار ہو جاو¿ں تو مستند ڈاکٹر کو چیک کرواتی ہوں۔میں نے سبزیوں اور پھلوں کو اپنی خوراک کا اہم جزو بنا رکھا ہے۔میںنے کالج میں ’ہیلتھ اور فزیکل اےجوکیشن‘ مضمون پڑھا ہے اور اس میں دی گئی ہداےات پر ہمیشہ سے عمل پیرا ہوں۔ میں دوسروں کو بھی صحت کے متعلق معلومات فراہم کرتی رہتی ہوں۔ “
اسلام آبادسے عائشہ عزیز اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں:
”میں نے ایم اے انگلش کیاہوا ہے اور اب بی ایڈکی طالبہ ہوں۔ میں اپنی صحت کو بر قرار رکھنے کے لےے ضروری معلومات سے با خبر رہتی ہوں۔موسم کے مطابق خوراک اور لباس استعمال کرتی ہوں۔ہمارے گھر کے سامنے کھیل کا میدان موجود ہے جہاں میں روزانہ صبح کی سیر اور شام کے وقت چہل قدمی کرتی ہوں۔ ہمارے گھر میںتلی ہوئی اشیائ، مرچ مصالحے،نمک اور گھی کے استعمال سے پرہیز کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اپنے ذہن کو پریشانی سے حد درجہ دور رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔میری‘ بلکہ سب گھر والوں کی ذہنی و جسمانی صحت کا راز شاید یہی سب وجوہات ہیں۔ “

Vinkmag ad

Read Previous

واک، ورزش یا کھیل…اچھی صحت کے لئے خواتین بھی کھیلیں

Read Next

نشے کی لت طنز نہیں مدد کیجئے

Most Popular