تیاری کا وقت:10منٹ
پکانے کا وقت:15منٹ
سرونگ:10
کیلوریز:251
اجزاء
بیسن 1کپ
میدہ 1کپ
کاسٹر شوگر 1کپ
انڈے کی زردی 1عدد
بیکنگ پاﺅڈر 1/4چائے کا چمچ
تیل 1/2کپ
ترکیب:
1۔ ایک پیالے میں بیسن، میدہ، بیکنگ پاﺅڈر، کاسٹر شوگر اور تیل ڈال کر اچھی طرح گوند ھ لیں تاکہ آمیزہ یکجا ہو جائے۔ اسے تب تک گوندھیں جب تک ےہ پیالے کی اطراف سے چپکنا ختم نہ ہوجائے ۔
2۔ اب آمیزے کو ختائی کی شکل دیں اور ہر ختائی پر برش کی مدد سے انڈے کی زردی لگالیں۔
3۔ پہلے اوون کو200 سنٹی گریڈپرگرم کر لیں۔ پھر (10سے12منٹ )تک ختائیوں کواس میں بیک کریں ےہاں تک کہ ان کا رنگ ہلکا سنہری ہوجائے ۔
4۔گرم گرم مزیدار ختائیوں کو چائے کے ساتھ پیش کریں۔
غذائیت پہچانئے:
یہ ڈش کاربوہائیڈریٹس ،فاسفورس، پوٹاشیم ، وٹامن بی کمپلس اور سیر شدہ چکنائیوں سے بھرپورہے۔ چونکہ اس میں فاسفورس اور پوٹاشیم کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے اس لئے گردے کے مریض اسے کھانے سے پرہیز کریں۔
زینب بی بی ‘ماہر غذائیات شفا انٹر نیشنل ہسپتال ‘اسلام آباد
