Vinkmag ad

اونی کپڑے اور الرجی

اونی کپڑے اور الرجی

اس الرجی کا سبب وہ تیل ہے جو بھیڑ کی اون میں پایا جاتا ہے۔ یہ تیل لینولین کہلاتا ہے۔ جس کسی کو اس تیل سے الرجی ہو‘ اسے اس کریم اورلوشن سے بھی الرجی ہو گی جس میں یہ تیل شامل ہو گا۔چونکہ بہت سی کریموں میں اس کو شامل کیا جاتا ہے لہٰذا جن لوگوں کو اون سے الرجی ہو‘ انہیں ان کے استعمال سے پہلے ان میں شامل اجزاء کا جائزہ ضرور لینا چاہئے ۔
بہت سے لوگ جب اونی کپڑے پہنتے ہیں تو ان میں الرجی کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں لیکن ضروری نہیں کہ اس کا سبب اون ہی ہو۔ انہیں اس سے بنے ملبوسات میں موجود گردوغبار یا کچھ کیمیکلزکی وجہ سے بھی الرجی ہو سکتی ہے۔اس لیے یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ بچے کو اس تیل یعنی ’لینولین‘ سے ہی الرجی ہے یا ا س کا سبب کچھ اور ہے ۔یہ چیک کرنے کے لیے بچے کو پہلے کاٹن کی بنیان پہنائیں اور پھر اس کے اوپر اونی سویٹر پہنائیں۔ اگرعلامات ظاہر نہ ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ اسے اُون سے الرجی نہیں۔اس کے لیے ایک تشخیصی ٹیسٹ بھی کیا جاتا ہے جسے سکن پیج ٹیسٹ کہتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

واک اور ورزش

Read Next

بے وقت کی بھوک کیوں

Leave a Reply

Most Popular