سوزاک (Gonorrhoea) کے بعض مریضوں کا علاج اب انجیکشن کے بغیر بھی ممکن ہو سکے گا۔ عالمی ادارہ صحت نے اس مقصد کے لیے ایک نئی اینٹی بایوٹک تجویز کر دی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس ضمن میں نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان میں زولیفلوڈاسن (Zoliflodacin) نامی دوا کی مشروط سفارش کی گئی ہے۔ منہ کے ذریعے لی جانے والی اس دوا کی ایک خوراک علاج کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔
یہ دوا جنسی اعضاء اور پیشاب کی نالی کے غیر پیچیدہ انفیکشن کے لیے تجویز کی گئی ہے۔ تاہم سیفٹرائیکسون کا انجیکشن بدستور سوزاک کے علاج کے لیے پہلی ترجیح ہے۔
سوزاک بیکٹیریا سے ہونے والی ایک بیماری ہے جو بنیادی طور پر جنسی تعلق سے منتقل ہوتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 2020 میں دنیا بھر میں اس بیماری کے اندازاً 8 کروڑ 24 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے۔ اینٹی بایوٹکس کے خلاف بیکٹیریا کی بڑھتی ہوئی مزاحمت اس بیماری کا علاج مشکل بنا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اینٹی بایوٹکس صرف ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کرنی چاہئیں۔