پولن الرجی کے علاج کے لیے روس میں نئی ویکسین الیرگارڈا (Allergarda) کی عبوری منظوری دے دی گئی ہے۔ وزارت صحت نے ویکسین کو ایک سال کے لیے رجسٹر کیا ہے۔
روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق ابتدائی طبی تحقیق میں 132 افراد نے حصہ لیا۔ ویکسین کے پانچ انجیکشنز چار ہفتوں کے وقفے سے دیے گئے۔ زیادہ خوراک لینے والوں میں علامات اور ادویات کی ضرورت کے مشترکہ پیمانے پر 24.13 فیصد کمی دیکھی گئی۔ تاہم شدید الرجک ری ایکشن کے پانچ واقعات بھی سامنے آئے۔
نئی ویکسین فی الحال 18 سال سے زائد عمر کے تشخیص شدہ مریضوں کے لیے ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اسے صرف ڈاکٹر کی نگرانی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ویکسین کی افادیت اور اس کے محفوظ ہونے کی جانچ کے لیے تیسرے مرحلے کی طبی آزمائش جاری ہے۔
Tags: ویکسی نیشن