Vinkmag ad

امریکہ میں خسرے کے 4 ہزار سے زائد کیسز، بچوں میں شرح زیادہ

A child showing measles symptoms, including a red skin rash, as US measles cases exceed 4,000, with children and teenagers accounting for the largest share of infections.

امریکہ میں خسرے کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 ہزار 80 ہوگئی ہے۔ ان میں 5 سے 19 سال کے بچوں اور نوجوانوں کا حصہ سب سے زیادہ، 42 فیصد ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 8 اکتوبر تک کیسز میں گزشتہ ہفتے سے 193 کا اضافہ ہوا۔ امریکی ادارے سی ڈی سی کے اعدادوشمار میں 20 سال یا زائد عمر کے افراد کا حصہ 40 فیصد رہا۔ بیماری 45 ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی تک پھیل چکی ہے۔

رواں سال 414 مریض ہسپتال میں داخل ہوئے، جبکہ دو اموات کی تصدیق ہوئی۔ پنسلوانیا میں ایک ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ نیویارک میں خسرے کے باعث ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔

ماہرین نے بچوں کی ویکسینیشن میں کمی کو وبا کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ سی ڈی سی نے ایم ایم آر ویکسین لگوانے پر زور دیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

لاہور میں ڈریپ کا چھاپہ، سرنجیں بنانے والا غیر قانونی یونٹ سیل

Read Next

مرگی کی دوا سے جوڑوں کے درد اور نقصان میں کمی کی امید

Leave a Reply

Most Popular