اہرین کے مطابق صرف 20 منٹ کی واک آنتوں کو متحرک کرکے قبض سے بچاؤ میں مدد دے سکتی ہے۔ جاپان میں ہونے والی تحقیق میں واک کے فوراً بعد آنتوں کی سرگرمی بہتر دیکھی گئی۔
فوجیتا ہیلتھ یونیورسٹی کے محققین نے 21 صحت مند بالغ افراد کو تحقیق میں شامل کیا۔ شرکا نے ٹریڈ مل پر 20 منٹ واک کی۔ اس سے پہلے اور بعد میں الیکٹرانک اسٹیتھوسکوپ سے آنتوں کی آوازیں ریکارڈ کی گئیں۔
جرنل سائنٹیفک رپورٹس کے مطابق واک ختم ہونے کے ایک سے دو منٹ بعد آنتوں کی سرگرمی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ محققین کے مطابق جسمانی سرگرمی اعصابی نظام کے ذریعے آنتوں کے کام کو متحرک کرنے میں کردار ادا کرسکتی ہے۔
محققین کے مطابق جسمانی سرگرمی اعصابی نظام کے ذریعے آنتوں کے کام کو متحرک کرنے میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ اس بنیاد پر واک قبض سے بچاؤ میں ممکنہ طور پر مددگار ہوسکتی ہے۔
تاہم تحقیق محدود پیمانے پر ہوئی اور اس میں قبض کے مریض شامل نہیں تھے۔ اس لیے نتائج یہ ثابت نہیں کرتے کہ 20 منٹ کی واک قبض کا علاج یا یقینی بچاؤ ہے۔