اسلام آباد میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز اور فارمیسیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ وزارت صحت نے ڈاکٹروں کو بھی ادویات کی باقاعدہ فروخت کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنے کا حکم دیا ہے۔
اے پی پی کے مطابق یہ ہدایات وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں جاری کی گئیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ ڈاکٹر اپنے مریضوں کو تجویز کردہ ادویات فراہم کر سکتے ہیں۔ تاہم، انہیں باقاعدہ میڈیکل سٹور چلانے کے لیے ڈرگ سیل لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔
محکمہ صحت نے ڈسٹری بیوٹرز کو غیر مجاز فارمیسیوں کو ادویات فراہم نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ البتہ ڈاکٹروں کو اپنے مریضوں کے لیے ادویات رکھنے کی قانونی چھوٹ برقرار رہے گی۔
Tags: میڈیکل سٹور