Vinkmag ad

سیڑھیاں چڑھنے سے امراض قلب سے موت کا خطرہ 39 فیصد کم، تحقیق

Stair climbing, heart disease, cardiovascular health, mortality risk, physical activity, exercise, and heart health research

ماہرین کے مطابق سیڑھیاں دل کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ ایک حالیہ تحقیق میں باقاعدگی سے سیڑھیاں چڑھنے والے افراد میں دل کی بیماریوں سے موت کا خطرہ 39 فیصد کم پایا گیا ہے۔

تحقیق میں 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا کی عمریں 35 سے 84 سال کے درمیان تھیں۔ نتائج کے مطابق سیڑھیاں چڑھنے والوں میں کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 24 فیصد کم پایا گیا۔ ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیل اور فالج سمیت دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی نسبتاً کم تھا۔

تحقیق یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا اور نورفوک اینڈ ناروچ یونیورسٹی ہسپتال کے محققین نے کی۔ اس کے نتائج یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی سائنسی کانفرنس میں پیش کیے گئے۔

Vinkmag ad

Read Previous

انگلینڈ میں ہیپاٹائٹس سی سے اموات میں 36 فیصد کمی

Read Next

اسلام آباد سے میڈیکل ٹورازم کے فروغ کا تین مرحلوں کا منصوبہ

Leave a Reply

Most Popular