امریکا میں ایک تجرباتی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مختصر مدت کی غذائی تبدیلی بھی جلد کی سوزش پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ تحقیق میں کم چکنائی والی غذا لینے سے سوزش کی شدت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو کے محققین نے یہ تجربات چوہوں پر کیے۔ انہوں نے موٹے چوہوں کی زیادہ چکنائی والی غذا چار دن کے لیے کم چکنائی کی حامل غذا سے بدل دی۔ تیسرے دن ان کے کان پر سوزش پیدا کرنے والی کریم لگائی گئی۔ ان میں سوزش زیادہ والی غذا کھاتے رہنے والے موٹے چوہوں کے مقابلے میں کم تھی۔
دوسرے تجربے میں معمول کے وزن والے چوہوں کو چار دن زیادہ چکنائی کی حامل غذا دی گئی۔ کریم لگانے پر ان میں بھی شدید سوزش ہوئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ غذا وزن بڑھے بغیر بھی ردعمل کی شدت بڑھا سکتی ہے۔ تحقیق جریدے نیچر میں شائع ہوئی۔
Tags: غذا اور صحت