Vinkmag ad

اسلام آباد سے میڈیکل ٹورازم کے فروغ کا تین مرحلوں کا منصوبہ

اسلام آباد سے میڈیکل ٹورازم کے فروغ کا تین مرحلوں کا منصوبہ

پاکستان میں میڈیکل ٹورازم کے فروغ کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ اس کا آغاز اسلام آباد سے ہو گا۔

منصوبہ ایس آئی ایف سی، سی ڈی اے اور ایم ایس کے گروپ کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں موجودہ سہولیات کے ذریعے طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں ان خدمات کے لیے مخصوص عمارت مختص کی جائے گی۔ تیسرے مرحلے میں 25 ہزار مربع فٹ پر مشتمل میڈیکل ٹورازم مرکز قائم کرنے کی تجویز ہے۔ یہاں علاج کے ساتھ رہائش، ایئرپورٹ سے آمدورفت اور سیاحتی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ابتدا میں کاسمیٹک اور پلاسٹک سرجری، ہیئر ٹرانسپلانٹ اور لیزر علاج پر توجہ دی جائے گی۔ منصوبے کا مقصد بیرونِ ملک سے مریضوں کو علاج کے لیے پاکستان کی جانب راغب کرنا ہے۔

منصوبہ سازوں کے مطابق پاکستان میں بعض علاج دیگر ممالک کے مقابلے میں کم خرچ ہو سکتے ہیں۔ منصوبے سے زرمبادلہ کے ساتھ صحت، سیاحت اور دیگر متعلقہ شعبوں میں کاروباری مواقع بڑھنے کی توقع ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سیڑھیاں چڑھنے سے امراض قلب سے موت کا خطرہ 39 فیصد کم، تحقیق

Read Next

ہائڈا سکین: جگر، گال بلیڈر اور بائل ڈکٹس کا امیجنگ ٹیسٹ

Leave a Reply

Most Popular