Vinkmag ad

انگلینڈ میں ہیپاٹائٹس سی سے اموات میں 36 فیصد کمی

Hepatitis C, England, hepatitis C deaths, 36% decline, liver disease, viral hepatitis, and public health

انگلینڈ میں گزشتہ 10 برس کے دوران ہیپاٹائٹس سی سے ہونے والی اموات میں 36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ این ایچ ایس کے مطابق ملک علاج کے عالمی ہدف سے بھی آگے نکل گیا ہے۔

2015 سے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد میں ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص کرکے علاج کیا گیا۔ تشخیص ہونے والے مریضوں میں سے 80 فیصد کا علاج مکمل ہو چکا ہے۔

این ایچ ایس نے مزید مریضوں کی شناخت کے لیے سکریننگ بڑھا دی ہے۔ اس مقصد کے لیے ہسپتالوں، جی پی رجسٹریشن اور گھریلو ٹیسٹنگ سے مدد لی جا رہی ہے۔ ہیپاٹائٹس کی یہ قسم اکثر واضح علامات کے بغیر جگر کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

جدید اینٹی وائرل ادویات سے علاج عام طور پر 8 سے 12 ہفتے جاری رہتا ہے۔ این ایچ ایس کے مطابق اس سے 95 فیصد سے زیادہ مریض صحت یاب ہو سکتے ہیں۔

این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ انگلینڈ 2030 سے پہلے ہیپاٹائٹس سی کو صحت عامہ کے خطرے کے طور پر ختم کرنے کی راہ پر ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

چند منٹ کی شدید ورزش سے جسم میں اہم تبدیلیاں، تحقیق

Read Next

سیڑھیاں چڑھنے سے امراض قلب سے موت کا خطرہ 39 فیصد کم، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular