Vinkmag ad

دبئی میں دل کے مریضوں میں جنوبی ایشیائی باشندوں کی تعداد نمایاں

A man sitting in an office chair holding his chest, representing Indian and Pakistani expats with heart problems in Dubai

دبئی کے ایک ہسپتال کی طرف سے جاری ڈیٹا کے مطابق دل کے تقریباً نصف مریضوں کی عمریں 31 سے 50 سال رہیں۔ ان میں جنوبی ایشیائی مریضوں کی تعداد نمایاں تھی۔

گلف نیوز کے مطابق ایسٹر ہسپتال منخول نے 3,500 سے زائد مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ ان میں 90 فیصد سے زیادہ کا تعلق جنوبی ایشیاء سے تھا۔ بھارتی شہری 65 فیصد سے زیادہ تھے، جس کے بعد پاکستانی اور فلپائنی مریضوں کی تعداد نمایاں رہی۔

6,000 سے زائد مریضوں کے الگ تجزیے میں 35 فیصد سے زیادہ کی عمر 41 سے 50 سال تھی۔ مزید 15 سے 20 فیصد مریض 31 سے 40 سال کے تھے۔ تقریباً 30 فیصد کی عمر 51 سے 60 سال تھی۔ 10 سے 15 فیصد مریض 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تھے۔

شعبہ امراضِ قلب کے سربراہ ڈاکٹر نوید احمد نے نوجوانوں میں آگاہی اور احتیاط پر زور دیا۔ انہوں نے دل کی بیماریوں کی جلد تشخیص اور بروقت علاج کو بھی اہم قرار دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 متعارف

Read Next

ذیابیطس کی ابتدائی سکریننگ کے لیے نیا اے آئی ماڈل تیار

Leave a Reply

Most Popular