Vinkmag ad

پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 متعارف

A launch event unveiling Pakistan’s National Mental Health Policy, with officials presenting the policy document on stage

پاکستان نے ذہنی صحت کی سہولیات تک رسائی بڑھانے کے لیے نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی  2026-2035 متعارف کرا دی ہے۔ پالیسی کا اعلان اسلام آباد میں پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ کے موقع پر کیا گیا۔

اے پی پی کے مطابق پالیسی وزارتِ صحت کی قیادت میں تیار کی گئی۔ عالمی ادارہ صحت، یونیسف اور دیگر قومی و بین الاقوامی شراکت داروں نے اس میں تعاون کیا۔

پالیسی کے تحت سکولوں، بنیادی مراکز صحت اور کمیونٹیز کے ذریعے ذہنی صحت کی خدمات تک رسائی بڑھائی جائے گی۔ ذہنی مسائل کی جلد شناخت اور ابتدائی مدد پر بھی توجہ دی جائے گی۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں تقریباً 3 کروڑ 24 لاکھ افراد کو مینٹل ہیلتھ کیئر کی ضرورت ہے۔ پالیسی کا ایک اہم مقصد علاج کی ضرورت اور دستیاب سہولیات کے درمیان فرق کم کرنا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اینٹی بایوٹکس کے ساتھ زیادہ میٹھا کھانا آنتوں کی صحت کے لیے نقصان دہ، تحقیق

Read Next

دبئی میں دل کے مریضوں میں جنوبی ایشیائی باشندوں کی تعداد نمایاں

Leave a Reply

Most Popular